لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسہ جلوس سے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی بدقسمتی ہے کہ اسے بانی پی ٹی آئی جیسے حکمران مل گئے، کے پی کے لوگوں کے مقدر میں شاید جلسہ جلوس لکھ دیا گیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوال کے جواب میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان ہمارے بڑے ہیں، ان کی بات پر رد عمل نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا ڈی جی خان کے حالات بہت زیادہ بہتر نہیں ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان کا دورہ کرکے نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا، بہت سارے لوگوں کو نیوٹریشن پروگرام پر بھی اعتراض ہے، اپنا گھر اپنی چھت پروگرام بھی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے شہریوں کے لیے ہے۔
پیر, نومبر 11, 2024
بریکنگ نیوز
- بلوچستان حکومت نے کوئٹہ دھماکے میں شہادتوں پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
- چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت، پی سی بی کا سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ
- ملک بھر میں سموگ کا راج
- شمالی وزیرستان:پاک افغان بارڈر سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
- زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک،6 زخمی
- پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کرلی
- سموگ کا عذاب: لندن سے لاہور تک