لاہور: جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے اور اس دوران جماعت اسلامی کے دھرنے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ لیاقت بلوچ نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بلوں میں 50 فیصد رعایت دی جائے اور بجلی کے بلوں میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے۔
بدھ, فروری 5, 2025
بریکنگ نیوز
- عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے خط کا جواب تو دور، رسید بھی نہیں آئے گی، عرفان صدیقی
- کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
- 5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے 5 اگست کے اقدامات سے کشمیر اس کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم
- خیبرپختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا
- جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 7 زخمی
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کرنے کا اعلان کردیا
- خان صاحب اب ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ دیں !