کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی، 9 افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا جن میں سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، لیاری کی تنگ گلیوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہر کی مخدوش عمارتوں کی تفصیلات طلب کرلیں ۔
کراچی: ریسکیو حکام کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، عمارت کے ملبے سے مکینوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے، متاثرہ عمارت کے ملبے سے5 افراد کو نکال لیاگیا ہے تاہم عینی شاہدین کے مطابق ملبے سے 9 کو نکالا جاچکا ہے ،واقعے میں11 جاں بحق ہیوئے ہیں جبکہ 8زخمی ہوئے ہیں ۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ موبائل سنگنلز نہ ہونے کی وجہ سے دیر سے اطلاع ملی، حادثے کی جگہ پر بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن کرینگے، حادثے میں لوگوں کی اموات کا بھی خدشہ ہے ۔
ریسکیو کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، رہائشی عمارت میں موجود افراد کی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹسلیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، متعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو فوری نکالنے کے لیے اقدامات کریں، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے ۔