Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان میں نیٹو افواج سے متعلق بیان، برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دے دیا
    • بیوی اور بچوں کے تحفظ سے متعلق نیا قانون منظور، گھورنے اور دھمکیاں دینے پر بھی سزا ہوگی
    • کوهستان میگا کرپشن اسکینڈل: ایک ملزم بیرونِ ملک فرار، انٹرپول کے ذریعے واپسی کی تیاری
    • کراچی: سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، غفلت اور لاپرواہی سمیت مختلف دفعات شامل
    • ڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں اتنڑ کے موقع پر خودکش حملہ، 6 افراد جاں بحق،19 زخمی
    • دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز: امن و استحکام کی ضمانت
    • ڈی آئی خان: امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی
    • چترال کے علاقے ڈومیل میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
    اہم خبریں

    کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    فروری 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Kashmir will one day become a part of Pakistan, Army Chief General Asim Munir
    بھارت کے مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہاپسندی کشمیری عوام کے عزم کو مضبوط کرتی ہے،آرمی چیف
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر یادگار پر پہنچ کر شہداء کے یادگار پر پھول چڑھائے اور شُہداء کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات کے باوجود تعینات افسروں اور سپاہیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ عمدگی اور جنگی تیاری کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ان کے بلند حوصلے اور چوکسی کی تعریف کی ۔

    آرمی چیف نے مسلح افواج کی جنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی جارحیت کا جواب بغیر کسی تاخیر کے دیا جائے گا،انہوں نے پاکستان آرمی کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پوری قوت کے ساتھ مصروف ہیں ۔

    بعدازاں، آرمی چیف نے کشمیر کی اہم شخصیات اور بزرگوں سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ۔

    آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کے مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہاپسندی کشمیری عوام کے عزم کو مضبوط کرتی ہے جو اپنے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں، پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ریاستی جبر و استبداد کے خلاف ان کے جائز اور حق پر مبنی مقصد کی حمایت کرے گا ۔

    آرمی چیف نے کہا، ’کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیر کے عوام کی آزاد مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا۔‘

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article5 فروری بھارت کو یاد دلاتا ہے 5 اگست کے اقدامات سے کشمیر اس کا حصہ نہیں بن سکتا، وزیراعظم
    Next Article عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے خط کا جواب تو دور، رسید بھی نہیں آئے گی، عرفان صدیقی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان میں نیٹو افواج سے متعلق بیان، برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دے دیا

    جنوری 24, 2026

    بیوی اور بچوں کے تحفظ سے متعلق نیا قانون منظور، گھورنے اور دھمکیاں دینے پر بھی سزا ہوگی

    جنوری 24, 2026

    کوهستان میگا کرپشن اسکینڈل: ایک ملزم بیرونِ ملک فرار، انٹرپول کے ذریعے واپسی کی تیاری

    جنوری 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان میں نیٹو افواج سے متعلق بیان، برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دے دیا

    جنوری 24, 2026

    بیوی اور بچوں کے تحفظ سے متعلق نیا قانون منظور، گھورنے اور دھمکیاں دینے پر بھی سزا ہوگی

    جنوری 24, 2026

    کوهستان میگا کرپشن اسکینڈل: ایک ملزم بیرونِ ملک فرار، انٹرپول کے ذریعے واپسی کی تیاری

    جنوری 24, 2026

    کراچی: سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، غفلت اور لاپرواہی سمیت مختلف دفعات شامل

    جنوری 24, 2026

    ڈی آئی خان: شادی کی تقریب میں اتنڑ کے موقع پر خودکش حملہ، 6 افراد جاں بحق،19 زخمی

    جنوری 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.