بجلی کی ناروا اورطویل لوڈشیڈنگ سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے جمال گڑھی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گرینڈ جرگہ ہوا ہے جس میں رہنما جماعتِ اسلامی ابراہیم بلند، قاضی مطیع الدین، حاجی نورالااسلام ، مفتی مولانا حکیم چترالی ۔مفتی سیف الہادی ، مفتی عبدالوکیل اعوان، چیٸرمین مفتی دلاور شاہ، ایڈووکیٹ عاصم خان اور ديگر معززین و نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
کاٹلنگ: جمال گڑھی میں خٹکو پلو جامع مسجد میں منعقدہ گرینڈ جرگہ سے اپنے خطاب میں جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما اور پی کے 59 کے سابقہ امیدوار ابراہیم بلند کا کہنا تھا کہ جمال گڑھی کے تمام عمائدین کے ساتھ مل کر گاوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا ،اس کیلئے ہم ہر دفتر اور ہر افسر کے پاس جائیں گے اور اپنے مسائل کو حل کرکے دم لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اپنے گاوں کے مسائل کو خود ہی حل کیلئے زبردست کوششیں جاری رکھی جائیں گی ،سیاسی وابستگی ہر ایک کی الگ ہے لیکن جمال گڑھی کے مسائل کیلئے ہم پہلے بھی متحد تھے اور آج بھی متحد ہیں، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
جرگے سے دیگر رہنماوں اور عمائدین نے بھی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ جمال گڑھی سے منتخب ہونے والوں نے دوبارہ یہاں مڑ کر نہیں دیکھا ،منتخب نمائند گاوں کے کے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جمال گڑھی میں ارد گرد کے دیگر علاقوں کے مقابلے مین بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ،اس بڑے مسئلے کے حل کیلئے مقامی لوگ کوششیں کر رہے ہیں لیکن یہاں سے منتخب نمائندے ہماری آواز نہیں سن رہے ۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما حاجی نورالسلام کا کہنا تھا کہ جمال گڑھی کے دیگر مسائل میں فرش تک کی سڑخ کا مسئلہ بھی سنگین ہو چکا ہے، اس کیلئے بھی ہماری کوششیں جاری ہیں اور بہت جلد اس مسئلے کو بھی حل کرلیا جائے گا ۔
جرگے کے عمائدین کا کہنا تھا کہ جمال گڑھی میں سڑکیں تباہ ہیں، تعلیمی اداروں کی صورتحال ابتر ہو چکی ہے ،اگر صوبائی حکومت اور مقامی منتخب نمائندوں نے ایک ہفتے کے اندر مسائل حل نہ کئے تو ہم پورا گاوں نکال کر سوات موٹروے کو بند کریں گے اور اس کے بعد منتخب نمائندوں کے دفاتر بھی جائیں گے ، اور تب تک واپس نہیں آئیں گے جب تک جمال گڑھی کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔