خیبرپختونخوا میں فوج پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئےطلب کر لی گئی ہے
انتخابات کی تمام تر تیاریاں ملک بھر میں مکمل کر لی گئیں ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پاک فوج وفاق سے طلب کرلی ہے۔محکمہ داخلہ کی جاری تفصیلات میں اس حوالے سے بتایا گیا ہےکہ پولنگ ڈے پر الیکشن سکیورٹی کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے 19 ہزار 798 جوانوں کو تعینات کرنا ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ 91 ہزار 33 پولیس اہلکار پولنگ کے دن تعینات کئے گئے ہیں جبکہ اسی طرح 24 ہزار 109 ایڈمن سٹاف، 14 ہزار 821 خواتین اور 14 سرچر بھی تعینات کئے جائِیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے 1ہزار 77کیو آر ایف اہلکاروں پولنگ کے دن تعنیات کئے گے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ہزاروں سی سی ٹی وی کمرے بھی پولنگ سٹیشنز میں نصب کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے صوبہ بھر میں فوج طلب کر لی گئی ہے.