افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلیے خیبرپختونخوا حکومت نے بڑا اقدام ، اس حوالے سے ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی ۔
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالرحمان کی جانب سے افغانستان میں ہونے والے زلزلے سے نقصان کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے اپنے افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد کو انسانی، اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتا ہے ۔
قرارداد میں صوبائی حکومت سے زلزلے سے متاثرہ افغان زخمیوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات میں ممکن مدد فراہم کی سفارش کی گئی ہے ۔
قرارداد میں کہاگ یا ہے کہ صو بائی اور وفاقی حکومتیں باہمی تعاون کے ساتھ امدادی ٹیمیں، ادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں ۔
ایوان نے کی بین الاقوامی اداروں سے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں بھر پور تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔