خیبرپختونخوا میں لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائِی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
محکمہ صحت کے اہم اجلاس میں صوبائی کابینہ اراکین سید قاسم علی شاہ ، مزمل اسلم، مشال یوسفزئی کے علاوہ چیف سیکرٹری ، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز ، اور شعبہ صحت کے ماہرین نے شرکت کی۔
صوبے میں اجلاس کی کارروائی کے دوران لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز بنانے کے ساتھ ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ان سینٹرز کے قیام کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ منصوبوں کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کیا جائے۔ علی امین گنڈاپور نے اجلاس کے دوران کہا کہ ہسپتالوں میں ڈائیلاسز سروس کی 24 گھنٹے دستیابی یقینی بنائی جائے۔ زور دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جن ہسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز نہیں ہیں وہاں شروع کی جائیں۔