خیبرپختونخوا میں شادی ہالزاوربیوٹی پارلرزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے
خیبر پختونخوا حکومت نے شادی ہالزاوربیوٹی پارلرزپر فیکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔آن سروسز سے فکس سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنے والوں کو 15فیصد کی بجائے 13فیصد ٹیکس میں لایا جائے گا۔خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ترجمان کے مطابق بیوٹی پارلرز اور شادی ہال پر صوبے بھر میں پرسنٹیج کی بجائے فکس ٹیکسز لگانے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالوں اور بیوٹی پارلرز اپنے منتخب کردہ نظام کے مطابق ماہانہ ٹیکس کیپرا کے پاس جمع کرائیں گے۔شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو فیصلے کے مطابق ان کی سائز اور کاروبار کے حجم کے مطابق مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا جن پر سیلز ٹیکس آن سروسز کے مختلف فکسڈ ریٹس لاگو کیے جائیں گے۔
اس حوالے سے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ فیصلے پر عملدرآمد تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا تاہم کوئی بھی فیصلے کے بعد کاروباری شخص یا ادارہ ٹیکس کی چوری میں ملوث پایا گیا تو سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنے والوں کو 15فیصد کی بجائے 13فیصد ٹیکس میں لایا جائے گا۔ان تمام اقدامات کے لیے خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 میں ترامیم کی جائیں گی۔