خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہواوں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ہری پور، مردان ، رستم اور خال سمیت دیگر اضلاع میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
ضلع ہری پور سمیت تحصیل غازی اور خانپور میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں سے علاقے کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بجلی کے مختلف فیڈر بھی ٹرپ کر گئے ہیں۔ضلع مردان کی تحصیل رستم میں بھی ِباران رحمت برس پڑی جس سے شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔جبکہ اس کے برعکس حکومت کو بارش کے موسم میں بجلی کی ٹرپنگ کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے گزشتہ چند روز سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی تھی اور اس سلسلے میںتماپ حفاظتی اقدامات کرنے کا عندیہ بھی دیا جا رہا تھا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی طرف سے بھی متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی تھی کہ بارشوں کے موقع پر تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں.انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا تھا کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔