خیبر پختونخوا میں بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کی وجہ سے شدید قسم کی بارشوں کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔صوبہ بھر میں ہونیوالی بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 30 اپریل تک بارشوں کے باعث دریائے کابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرات ہیں۔ اس کی وجہ سےتمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور پیشگی اقدامات کو یقینی بنائیں۔