Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
    • بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج
    • چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی
    • ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور
    • حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات بے نتیجہ؛ پہلے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
    • قصور:بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بدترین تباہی، "مَرکہ” میں گرما گرم بحث
    خیبرپختونخوا اگست 23, 2025

    خیبر پختونخوا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بدترین تباہی، "مَرکہ” میں گرما گرم بحث

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول باجوڑ، دیر، بونیر، سوات اور صوابی میں حالیہ کلاوڈ برسٹ، طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بدترین تباہی مچائی ہے۔ ماہرین کے مطابق صوبے کے 90 فیصد علاقے اس تباہی کی لپیٹ میں آئے ہیں جو پوری قوم کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔

    اس سنگین صورتحال میں متاثرین کی فوری امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت کس حد تک فعال کردار ادا کر رہی ہیں، اس پر تفصیلی گفتگو خیبر نیوز کے مقبول ٹاک شو "مَرکہ” (Marraka) میں کی گئی۔

    پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر علی خان، وفاقی وزیر امیر مقام، عوامی نیشنل پارٹی کے سردار بابک اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان شریک ہوئے۔ تینوں سیاسی رہنماؤں، سردار بابک، امیر مقام اور محمود خان نے حکومت کی امدادی سرگرمیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اقدامات صرف ٹوپی ڈرامہ اور فوٹو سیشن تک محدود ہیں، جبکہ متاثرہ عوام کو حقیقی ریلیف نہیں مل رہا۔

    دوسری جانب بیرسٹر گوہر علی خان نے مؤقف اختیار کیا کہ محدود وسائل کے باوجود صوبائی حکومت متاثرہ علاقوں میں قابل ذکر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت ریلیف سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

    وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بونیر، صوابی، سوات، چارسدہ اور دیگر تباہ حال علاقوں کے عوام کی مدد کرنا ہم سب کی قومی اور دینی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں سیاست نہیں بلکہ اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر نیوز کا نیا ٹاک شو "بارڈر لائن” پاک افغان تعلقات پر روشنی ڈالے گا
    Next Article خیبر ٹی وی نے میرے سیریلز نشر کرکے جرات مندی اور شریعت کی بالادستی کو ترجیح دی, اظہار بوبی
    Web Desk

    Related Posts

    چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

    اکتوبر 3, 2026

    سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، متعدد دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 1, 2026

    شمالی وزیرستان: میرعلی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خارجی ہلاک

    ستمبر 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    اکتوبر 3, 2026

    بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج

    اکتوبر 3, 2026

    چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

    اکتوبر 3, 2026

    ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا

    اکتوبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.