خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان میں شہریوں کو نقد رقم دینے کا اعلان کردیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طور کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے لیے ایک منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کے مطابق شہریوں کو فوڈ پیکج کے بجائے نقد رقم دی جائے گی۔ اس منصوبے کا بڑا مقصد لوگوں کو بدامنی سے بچانا ہے۔ یاد رہے کہ صوبے میں رجسٹرڈ خاندانوں کی کل تعداد 8 لاکھ 50 ہزار ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ افراد احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں جس کے تحت ہر خاندان کو 10,000 روپے دیے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک نے یہ بھی کہا کہ رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور کھانے پینے کی اشیاء کی اوور سیلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔