Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 20, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں مزيد 7 دہشتگرد ہلاک
    • ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی
    • کرم میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک
    • سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک
    • 4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع
    • وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
    • آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں،صوبائی حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے،مولانا فضل الرحمان
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں،صوبائی حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024Updated:نومبر 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa is going through the worst security situation for 15 years, Maulana Fazlur Rehman
    حکومت اپنی توانائیاں غیر سیاسی چیزوں میں صرف کررہی ہے،امير جے یو آئی
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: امیر جمیعت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے سابق سینیٹر الیاس بلور کے انتقال  پر ان کے بھائی غلام بلور اورخاندان کے  دیگر افراد سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی  ۔

    مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ الیاس بلور خطے کے سیاسی رہنما اور سماجی شخصیت تھے ،الیاس بلور کی وفات پر گہرا صدمہ ہوا ۔

    الیاس بلور کے انتقال پر  تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے احتجاج کا علم نہیں کل برطانیہ سے آیا ہوں۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا کی حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے۔

    مولانا فضل الرحمان  کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا 15 سال سے سکیورٹی کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے ، حکومت لوگوں کی جان و مال کی بجائے اپنی سیاست اور کرسی بچانے میں لگی ہے،حکومت اپنی توانائیاں غیر سیاسی چیزوں میں صرف کررہی ہے  ۔

    مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے شق نمبر 8 کو نکال دیا گیا، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جارہی رہی ہے،ملک میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، آج کسی کو بھی پکڑ کر 90 دن تک حراست میں رکھ سکتے ہیں، ایسی قانون سازی کر کے لوگوں کو اپنے ہی ملک میں مشکوک بنادیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیرِاعظم شہبازشریف
    Next Article جنوبی وزیرستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،2 افراد جاں بحق،5زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں مزيد 7 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 20, 2025

    ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

    نومبر 20, 2025

    کرم میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 20, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں کارروائیاں جاری، مختلف علاقوں میں مزيد 7 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 20, 2025

    ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

    نومبر 20, 2025

    کرم میں سکیورٹی فورسز کی 2 کامیاب کارروائیوں کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 20, 2025

    سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2025

    4 روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،بھارت کو بدترین شکست ہوئی، امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع

    نومبر 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.