Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے گئے

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں

خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت صبح 9بجے سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ شروع نہ ہوسکی جبکہ سینیٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل تھے اور الیکشن عملہ بھی موجود تھا۔خیبرپختونخوا اسبملی میں اپوزیشن اراکین نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی تھی۔اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست دی ۔جس میں موقف اپنایا گیا تھاکہ ان کے 25ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا۔صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا ،جس کے بعد خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کردیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے التوا کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا ہے کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے مخصوص نشستوں کے ممبران نے حلف برداری کے لیے رابطہ کیا تاہم اسپیکر نے ارکان کی حلف برداری کے انتظامات نہیں کیے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر ممبران کی حلف برداری تک خیبرپختونخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کیاجاتا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ممبران کی حلف برداری کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے الیکٹورل کالج مکمل نہیں۔خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اراکین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں استدعا کی گئی مخصوص نشستوں پر ان کے 25اراکین سے حلف لیا جائے، حلف نہ لیاجائے تو الیکشن ملتوی کیا جائے۔اپوزیشن کے ان 25اراکین سے حلف لیا گیا اور اس کے بعد انتخابات ہوئے تو اپوزیشن کو سینیٹ کی 11میں سے 4نشستیں ملیں گی۔ اگر حلف نہ لیا گیا تو 11میں سے 10نشستیں حکومت کو ملنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.