Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس
    • خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں
    • متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق
    • افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    • کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک
    • ایران کا آپریشن وعدہ صادق 4، اسرائیل اور امریکی اہداف پر حملوں کی نئی لہر
    • آپریشن غضب للحق، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر ٹیلیویژن پشاور کا کرنل مشتاق احمد خان اورکزئی کے اعزاز میں خصوصی مارننگ شو
    شوبز

    خیبر ٹیلیویژن پشاور کا کرنل مشتاق احمد خان اورکزئی کے اعزاز میں خصوصی مارننگ شو

    ستمبر 12, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (سید حسن علی شاہ سے): خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک نے اپنی روایتی شان کو برقرار رکھتے ہوئے بانی کرنل مشتاق احمد خان اورکزئی کی خدمات اور ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی مارننگ شو کا انعقاد کیا۔ یہ شو جمعہ کے روز پشاور سنٹر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

    کرنل مشتاق احمد خان اورکزئی، جو خیبر ٹیلیویژن پشاور کے بانی ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر ایڈمن، اسٹیشن مینجر، پروڈیوسر اور رائٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں، کو پشاور سنٹر آمد پر پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ شو کی میزبانی معروف میزبان مینہ شمس نے کی، جبکہ معزز مہمانوں میں زکی الرحمان، کامران جان، جمشید علی خان اور خیبر نیوز پشاور کے چیف محمد وسیم شامل تھے۔

    پروگرام کے دوران کرنل مشتاق احمد خان سے جڑی خوشگوار یادوں اور ان کی شاندار خدمات کا تذکرہ کیا گیا۔ میزبان اور شریک مہمانوں نے ان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور پروڈیوسر، ڈائریکٹر ایڈمن اور اسٹیشن مینجر (پشاور اور ایبٹ آباد) اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھائیں اور ادارے کے وقار میں اضافہ کیا۔

    اس موقع پر زکی الرحمان، کامران جان اور محمد وسیم نے کرنل مشتاق کی نذر منتخب اشعار پیش کیے۔ جواب میں کرنل مشتاق نے بھی پُراثر اشعار سنائے جنہوں نے ماحول کو سنجیدہ اور یادگار بنا دیا۔ اس دوران ان کے دورانِ ملازمت شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ملنے والے ایوارڈز کی فوٹیجز بھی دکھائی گئیں جنہیں ہائر مینجمنٹ نے انہیں پیش کیا تھا۔

    خیبر ٹیلیویژن نیٹ ورک کے مشر جناب کامران حامد راجہ نے کرنل مشتاق کو پھولوں کا گلدستہ اور تحائف پیش کیے۔ شو کے اختتام پر کرنل مشتاق احمد خان اورکزئی نے محترم مشر، میزبان، شریک مہمانوں، شو کے پروڈیوسر حنیف بلوچ، ایڈمن پروڈکشنز، میک اپ ڈیپارٹمنٹ اور ٹیکنیکل اسٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد کے تہلکہ خیز انکشافات
    Next Article اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شدید بحث
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی رمضان خصوصی نشریات تیسرے عشرے میں داخل

    مارچ 14, 2026

    رمضان شادمان اور احمد شیر کا پکوان عارف قاضی کے بنئیے مہمان

    مارچ 4, 2026

    اظہار بوبی کا ڈرامہ سیریل "زنزیرونہ” پاکستان اور دنیا بھر میں مقبول

    مارچ 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات پر جائزہ اجلاس

    مارچ 17, 2026

    خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    مارچ 17, 2026

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان قیادت پر سفری اور مالی پابندیاں عائد کر دیں

    مارچ 17, 2026

    متحدہ عرب امارات پر حملوں میں ایک اور پاکستانی جاں بحق

    مارچ 17, 2026

    افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.