Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اپریل 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دیدی
    • وزیر اعظم شہبازشریف کا ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کے نرخ میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
    • وزیراعظم شہبازشریف اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، لبنان سے اظہارِ یکجہتی
    • پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم
    • پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں خوش آئند پیشرفت
    • اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید ہوں ،سفارتی کوششیں جلد نتائج دیں گی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
    • سخت معاشی پالیسیوں اور اصلاحات نے پاکستانی معیشت کو سہارا دیا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے بارے معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری
    • پاکستان دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ،اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان تاریخی مذاکرات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا کا میگا کرپشن اسکینڈل: 25 ارب روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، جائیدادیں اور سونا ضبط
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا کا میگا کرپشن اسکینڈل: 25 ارب روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، جائیدادیں اور سونا ضبط

    جولائی 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا کے میگا کرپشن اسکینڈل میں ہوش ربا انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ تصاویر اور ویڈیوز میں لگژری گاڑیاں، قیمتی جائیدادیں اور قیمتی اشیاء کی تفصیلات منظر عام پر آ چکی ہیں۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کی تاریخ کے بدترین کوہستان کرپشن اسکینڈل کو ابتدائی انکوائری سے باضابطہ تحقیقات میں تبدیل کر دیا ہے۔ نیب خیبرپختونخوا کی حالیہ کارروائی میں مزید سنسنی خیز حقائق سامنے آ گئے ہیں۔

    سرکاری دستاویزات کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد کیے جا چکے ہیں۔ نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور 3 کلوگرام سے زیادہ سونا برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ 73 بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں، جن میں 5 ارب روپے سے زائد موجود ہیں۔

    نیب نے 77 لگژری گاڑیاں بھی ضبط کرلی ہیں۔ مزید برآں، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سمیت مختلف شہروں سے 109 جائیدادیں تحویل میں لی گئی ہیں۔ ان میں 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے، 2 کمرشل پلاٹس، 30 رہائشی مکانات، 12 دکانیں، فوڈ کورٹس، 25 فلیٹس اور پینٹ ہاؤسز، جبکہ 175 کنال زرعی زمین شامل ہے۔ ان اثاثوں کی مجموعی مالیت 17 ارب روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اہم شخصیات کی گرفتاری متوقع ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ گھپلا انتہائی منصوبہ بندی اور گٹھ جوڑ کے تحت انجام دیا گیا، جس میں سرکاری اہلکار، بدعنوان ٹھیکیدار، ملی بھگت کرنے والے بینک افسران اور دیگر افراد شامل تھے۔

    ملزمان نے حیران کن دیدہ دلیری سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور اربوں روپے خفیہ طور پر نکال لیے، جس کی کسی ادارے کو خبر تک نہ ہوئی۔

    نیب نے اسکینڈل میں ملوث کنٹریکٹر محمد ایوب کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے اکاؤنٹ میں 3 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی، جبکہ اس نے مبینہ طور پر کرپشن کی رقم سے سابق سینیٹر اعظم سواتی کا گھر بھی خریدا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان طالبان کے جنگجو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے متحرک، ویڈیو منظرعام پر
    Next Article جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حمید اللہ ہلاک، اہل خانہ کا لاش لینے سے انکار
    Web Desk

    Related Posts

    وزیر اعظم شہبازشریف کا ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کے نرخ میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

    اپریل 10, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، لبنان سے اظہارِ یکجہتی

    اپریل 10, 2026

    پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم

    اپریل 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دیدی

    اپریل 10, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کا ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کے نرخ میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

    اپریل 10, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف اور لبنان کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، لبنان سے اظہارِ یکجہتی

    اپریل 10, 2026

    پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم

    اپریل 10, 2026

    پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں خوش آئند پیشرفت

    اپریل 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.