Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, فروری 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، ڈی ایس پی زخمی ،4 دہشتگرد بھی ہلاک
    • خیبر ٹیلی ویژن نے لیجنڈ فنکاروں کو گمنامی سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کیا، فریدون باچہ
    • پاکستان ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز، رائٹرز اینڈ آرٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری کلچر و سیاحت سے ملاقات
    • بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 حملہ آور ہلاک، 9 زخمی
    • پشاور اجلاس کے فیصلے ،اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے کی ایک کوشش ؟؟
    • خیبر پختونخوا پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کیلئے پروگرام مرتب
    • ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، امریکہ کو 32 رنز سے ہرادیا
    • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے فوری خاتمے کیلئے اہم فیصلے کرلئے گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا اسمبلی ،پی ٹی آئی اراکین نے ملم جبہ دھماکے پر کئی سوالات اٹھادیئے
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا اسمبلی ،پی ٹی آئی اراکین نے ملم جبہ دھماکے پر کئی سوالات اٹھادیئے

    ستمبر 23, 2024Updated:ستمبر 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa Assembly, PTI members raised several questions on the Malam Jabba blast
    اتنی درست معلومات دہشتگردوں کے پاس کیسے آئیں،ڈاکٹر امجد کا اظہار اخیال۔۔۔فوٹو فائل
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی زیر صدارت پہلی بار  خیبر پختونخوا اسمبلی  کا اجلاس ہوا جس میں ملم جبہ  دھماکے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کے لئے مغفرت کی دعا کی گئی۔

    صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں صوبے کے امن و امان پر گرم بحث ہوئی ۔ایم پی اے عبدالغنی کا کہنا تھا کہ یہ ملک یہ ادارے ہمارے ہیں،ہمیں وہ حقوق حاصل نہیں جو جمہوری ملک میں حاصل ہوتے ہیں،پاکستانی عوام بانی کے ساتھ کھڑے ہیں عوام نے ثابت کیا ہے، وزیراعلیٰ سمیت کوئی بھی لاہور جلسے کیلئے  نہ پہنچ سکے۔

    رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خود سڑک کھولتے رہے ایک جگہ کھولتے دوسری جگہ بند ہوتی،ملک ایسے ترقی نہیں کرسکتا قانون کی عملدآری لازمی ہے۔

    معاون خصوصی ہاوسنگ ڈاکٹر امجد نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بارہ ملکوں کے سفارتکار سوات آئے کسی کو خبر نہیں تھی،ڈی سی اور باقی حکام کے علاوہ کسی کو پتہ نہیں تھا،جب دھماکہ ہوتا ہے میڈیا صرف یہ کہتا ہے اتنے شہید و زخمی ہوئے۔

    ڈاکٹر امجد  کا کہنا تھا کہ امریکی نیوز ایجنسی خبر دیتی ہے کہ بارہ ملکوں کے سفارتکار گئے حملہ ہوا،یہ ایک معمولی واقعہ نہیں ہے پاکستانی میڈیا سے کیوں چھپاتے ہیں،میڈیا شکر مناتا ہے کہ سفارتکار محفوظ رہے،مگر کانسٹبل کا کون پوچھے گا۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کا مزید کہنا تھا کہ باہر کی میڈیا پر خبر بریک ہونا اسٹیبلشمنٹ کے لئے باعث شرم ہے،کسی کو پتہ نہیں تھا جنہوں نے بم بلاسٹ کیا انکو کیسے پتہ چلا،اتنی درست معلومات دہشتگردوں کے پاس کیسے آئیں۔

    ڈاکٹر امجد نے سوال اٹھایا کہ کیا اس ملک میں عدالتیں نہیں انصاف نہیں سوات کے امن کو خطرہ ہے،سوات کے جنگلات کو پنجاب لے جانے کے لئے یہ گیم کھیل رہے ہیں۔

    رکن صوبائی اسمبلی ارباب عثمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشی ہے دوہفتوں سے جمہوریت اور حقوق پر بات ہورہی ہے،قرارداد میں آپ نے صرف مظاہروں اور ظلم کی مذمت کی ہے جو اب ہورہی ہے،اگر آپ حقیقت مانتے ہیں یا جاننا چاہتے ہیں میرے گھر کے سامنے دھماکے ہوئے،ہم انکے ساتھ ہیں ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔

    ایم پی اے وحدت المسلمین علی حادی نے اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ یہ کون ہیں کیسی صورتحال ہے دوفریقین کی جنگ کو پوری قوم پر مسلط کیا جاتا ہے،حکومت جرگے کررہی ہے کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا،سارا بوجھ سیاستدان پر ڈال دیا جاتا ہے کہ وہ علاقے کے مسائل حل نہیں کرتا ۔

    صوبائی وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم کا کہنا تھا کہ سوات کے لوگوں نے بہت تکالیف برداشت کی ہیں،2012کے بعد ہمارے حالات میں بہتری آئی،آج باہر کے لوگ سوات میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،سوات ملک بھر کے لوگوں کے لئے سیر وتفریح کی جگہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سوات کو دھماکوں اور خودکش حملوں  نے برباد کیا تھا،اب ہمیں دوبارہ جھٹکا دینے کی کوشش کی جارہی ہے،ہم آئین مانتے ہیں ادارے مانتے ہیں،ہمارے ساتھ ظلم ہوا۔

    مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی ثوبیہ شاہدکا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ این او سی کے بغیر جاوگے تو رکاوٹیں آئینگی،9مئی  کا رونا رو رہے ہیں غریب صوبے کے چالیس لاکھ ضائع کردئیے،میری تقریر کی وجہ سے آپ تین بجے روانہ ہوئے،میں نے ریحام خان اور کسی کتاب کی بات نہیں کی۔آپ نو مئی فون کا رونا رورہے ہیں،21 ستمبر کومیں نے آپکو روکا،آپکو فوج سے شکایت ہے آپ لکھیں ہمیں فوج نہیں چاہیے۔

    ثوبیہ شاہد  کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ عملی کام کریں تقاریروں سے کوئی فائدہ نہیں،روزانہ چالیس لاکھ اس ایوان پر خرچہ آرہا ہے،آپ اُس فوج کی بات کررہے ہو جنکے کندھوں پر چار سال پھرے ہو،یہ روزانہ فوج کے خلاف بات نہ کریں ڈرامہ بند کریں،فوج معیشت سنبھال رہی ہے بارڈر سنبھال رہی ہے ۔

    صوبائی وزیر خوراک میجر سجاد خٹک وزیر زراعت نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں منظور پشتین کے جرگے میں شرکت کریں،سمجھ نہیں آتی انکی بات مانیں یا اور مشران کی بات مانیں،یہ پرائی جنگوں کو لانے والے سپورٹ کرنے والے کون تھے،ان جنگوں کے حق میں فتوے کس نے جاری کئے 80 کے دہائی میں جانا ہوگا۔

    میجر سجاد  کا کہنا تھا کہ علی امین نے ایپکس کمیٹی میں افغانستان سے بات کرنے کا نہیں کہا تھا منت سماجت کی تھی،ریاست کا بیانیہ ہے کہ ساری دہشتگردی افغانستان سے ہورہی ہے،ابھی اعتراض کس بات پر ہے جب علی امین نے کہا افغانستان سے بات کرلو،خواجہ آصف نے ایسا تاثر دیا جیسے ہم نے ریاست پر چڑھائی  کی،آپکا قائد سرعام کہتا ہے پشتون بے وقوف ہیں۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر آپ اپنا حق نہیں مانتے آپ بلوچستان وزیرستان ہر جگہ محفوظ ہیں،اگر اپنا حق مانگتے ہیں آپ اسلام آباد میں بھی محفوظ نہیں،ہم اداروں کے خلاف نہیں فوج کو پی ٹی آئی سب سے زیادہ سپورٹ کرتی ہے،ہم شخصیات کے خلاف ہیں جو خود کو سب کچھ سمجھتے ہیں۔

    میجر سجاد کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستانی شہری بننے کے لئے سرٹیفکیٹ لینا ہوتا ہے،مر مر کے ہم یہ ثابت نہیں کرسکے،ڈیورنڈلائن کو ہم نے سنبھالا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزيراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرم میں جاری تصادم کا نوٹس لے لیا
    Next Article پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، ڈی ایس پی زخمی ،4 دہشتگرد بھی ہلاک

    فروری 11, 2026

    بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 حملہ آور ہلاک، 9 زخمی

    فروری 11, 2026

    پشاور اجلاس کے فیصلے ،اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے کی ایک کوشش ؟؟

    فروری 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، ڈی ایس پی زخمی ،4 دہشتگرد بھی ہلاک

    فروری 11, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن نے لیجنڈ فنکاروں کو گمنامی سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کیا، فریدون باچہ

    فروری 11, 2026

    پاکستان ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز، رائٹرز اینڈ آرٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری کلچر و سیاحت سے ملاقات

    فروری 11, 2026

    بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 حملہ آور ہلاک، 9 زخمی

    فروری 11, 2026

    پشاور اجلاس کے فیصلے ،اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے کی ایک کوشش ؟؟

    فروری 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.