خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ سے نیب ترامیم کیس کی سماعت کو لائیو نشر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس لائیو سٹریمنگ کی درخواست ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید کوثرعلی شاہ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں یہ مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ عوامی مفاد کے مقدمات کی سماعت بینچ ون سے لائیو سٹریم کی جاتی ہیں۔لیکن نیب ترامیم کیس کی اپیلوں کی سماعت کے دوران اس بات کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کو ظاہر کرتا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت کو براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔