Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی: عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے لیے 12 ارب روپے کا منصوبہ
    • پارٹی رہنماؤں کے مفاد کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا سکولوں سے متعلق قانون میں مجرمانہ ترمیم کا تہلکہ خیز انکشاف
    • پی ٹی آئی دور حکومت: خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • گورنر پختونخوا کی جانب سے صوبہ کی پولیس کے شہدا اور زخمی اہلکاروں کے لیے ریلیف پیکج میں بڑا اضافہ
    • پولیس کی بروقت کارروائی، پشاور میں 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا
    • خیبرپختونخوا کے عوام کو اب پتا چلے گا ترقی کسے کہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
    • صوبے کے عوام خستہ حال سکولوں کی نشاندہی کریں، ممبر ایڈوائزری کونسل ثمر ہارون بلور کی اپیل
    • آفریدی دور میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 3,767 واقعات، 1,149 افراد جاں بحق ہونے کا انکشاف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کرم: قافلے پر حملے میں ملوث 18 دہشتگرد اور 2 سہولت کار گرفتار،بڑے پیمانے پر آپریشن بھی جاری
    خیبرپختونخوا فروری 20, 2025

    کرم: قافلے پر حملے میں ملوث 18 دہشتگرد اور 2 سہولت کار گرفتار،بڑے پیمانے پر آپریشن بھی جاری

    Facebook Twitter Email
    Kurram: 18 terrorists and 2 facilitators involved in the attack on the convoy arrested, large-scale operation is also ongoing.
    جن دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر کی گئی ہے ان کے خلاف بھی کاروائیاں جاری ہیں،پولیس حکام
    Share
    Facebook Twitter Email

    کرم میں خوراکی سامان کے قافلے پر حملے میں ملوث 18 دہشت گردوں اور 2 سہولت کاروں  کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کوہاٹ کے ڈی آئی جی عباس مجید مروت کے مطابق ان دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا اور دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے بھی آپریشن  جاری ہے ۔

    ڈی آئی جی کوہاٹ ڈویژن عباس مجید مروت نے بتایا کہ لوئر کرم کے علاقوں، بگن، مندوری، اوچت اور قریبی دیگر علاقوں  میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا ۔

    ڈی آئی جی کوہاٹ نے بتایا کہ آپریشن میں اب تک 18 دہشت گرد اور ان کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ، جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

    ڈی آئی جی عباس مجید کا کہنا تھا کہ آپریشن ان شدت پسندوں کے خلاف کیا جا رہا ہے جنہوں نے چند روز قبل ضلع کرم جانے والے قافلے پر حملہ کر کے خوراک کے قافلے کو لوٹ لیا تھا ۔

    ڈی آئی جی نے یہ بھی کہا کہ کرم، ہنگو اور کوہاٹ میں ان دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں صوبائی حکومت نے جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے ۔

    ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ چند روز قبل ان شرپسندوں نے کرم ملیشیا کے قافلے پر فائرنگ کی تھی جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید اور زخمی ہوئے تھے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد ان علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے اور مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے ضلع کرم اور ہنگو کے سرحدی پہاڑوں میں بھی آپریشن جاری ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفخر زمان چیمپیئنز ٹرافی سے باہر، امام الحق قومی سکواڈ میں شامل
    Next Article خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مقابلے کے امتحانات کے لیے عمر کی حد میں 5 سال کا اضافہ کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پارٹی رہنماؤں کے مفاد کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا سکولوں سے متعلق قانون میں مجرمانہ ترمیم کا تہلکہ خیز انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    پی ٹی آئی دور حکومت: خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    گورنر پختونخوا کی جانب سے صوبہ کی پولیس کے شہدا اور زخمی اہلکاروں کے لیے ریلیف پیکج میں بڑا اضافہ

    اکتوبر 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان میں ایوی ایشن سکیورٹی: عالمی معیار سے ہم آہنگ بنانے کے لیے 12 ارب روپے کا منصوبہ

    اکتوبر 16, 2026

    پارٹی رہنماؤں کے مفاد کے لیے پی ٹی آئی حکومت کا سکولوں سے متعلق قانون میں مجرمانہ ترمیم کا تہلکہ خیز انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    پی ٹی آئی دور حکومت: خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    گورنر پختونخوا کی جانب سے صوبہ کی پولیس کے شہدا اور زخمی اہلکاروں کے لیے ریلیف پیکج میں بڑا اضافہ

    اکتوبر 16, 2026

    پولیس کی بروقت کارروائی، پشاور میں 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا

    اکتوبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.