Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
    • سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
    • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    • وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    • افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
    • پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چارہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » یوم مزدور، محنت کی عظمت کا دن
    بلاگ

    یوم مزدور، محنت کی عظمت کا دن

    مئی 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Labor Day, a day of celebration of labor
    یومِ مزدور صرف ایک دن نہیں، بلکہ ایک جذبہ ہے محنت کی عزت کا، اور انسانیت کی قدر کا۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد سے عروج خان کی تحریر:۔

    یکم مئی دنیا بھر میں یومِ مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن اُن محنت کشوں کے نام ہوتا ہے جو اپنے پسینے سے دنیا کو  سیراب کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں، جو اپنے خونِ جگر سے معاشروں کو سنوارتے ہیں، اور جن کی خاموش خدمت کے بغیر ترقی کا تصور بھی ناممکن ہے۔
    آج کا دن ان تمام محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو اپنی شب و روز کی محنت سے ہمارے کل کو روشن بناتے ہیں۔ وہ خاموشی سے عمارتیں بناتے ہیں ،زمین کو سونا اگلنے پر آمادہ کرتے ہے اور صنعت و ترقی کی بنیاد رکھتے ہیں۔
    مزدور چاہے فیکٹری میں کام کرتا ہو، کھیتوں میں ہل چلاتا ہو، سڑک پر اینٹیں رکھتا ہو یا کسی دفتر میں اپنی توانائیاں صرف کرتا ہو ، وہ معاشرے کی بنیاد ہے۔ اس کی محنت، خلوص، اور قربانی ہی قوم کی اصل طاقت ہے۔

    یومِ مزدور منانے کا مقصد صرف ایک دن کی رسم ادا کرنا نہیں، بلکہ یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ ہر محنت کش ہمارے احترام کا حق دار ہے۔ ہمیں ان کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، ان کے مسائل کو سمجھنا اور حل کرنا چاہیے، اور انہیں ایک محفوظ، باعزت اور مساوی زندگی کا حق دینا چاہیے۔ آج بھی ہمارے معاشرے میں بے شمار مزدور ایسے ہیں جو دن بھر محنت کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ایسے میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان کے لیے آواز اٹھائیں، ان کے لیے بہتر پالیسیاں تشکیل دینے کی حمایت کریں، اور ان کے وقار کو تسلیم کریں۔

    یاد رکھیے! ایک مزدور صرف اپنی روزی نہیں کماتا، وہ اس ملک کے مستقبل کو بھی تعمیر کرتا ہے۔ اگر ہم واقعی ایک ترقی یافتہ اور منصف معاشرہ چاہتے ہیں تو ہمیں ہر ہاتھ کو عزت دینی ہوگی، ہر پسینے کے قطرے کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا ہوگا، اور ہر مزدور کو وہ مقام دینا ہوگا جس کا وہ حقدار ہے۔

    مزدور صرف ایک فرد نہیں بلکہ قوم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کی عزت،اس کا حق اور اسکی سلامتی ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔آئیے آج عہد کرتے ہیں کہ ہر ہاتھ کو عزت دیں گے ،ہر محنت کی قدر کریں گے اور ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جہاں انصاف اور برابری ہر مزدور کا حق ہو ۔

    یومِ مزدور صرف ایک دن نہیں، بلکہ ایک جذبہ ہے محنت کی عزت کا، اور انسانیت کی قدر کا۔

    یوم مزدور مبارک ہو۔
    سلامت رہیں ہر وہ ہاتھ جو محنت کرتا ہو۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت: خوارج کا سرپرست اعلیٰ — را کی پاکستان میں دہشتگردی کی ننگی حقیقت بے نقاب
    Next Article پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن منایا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کے 28 کیمپ فوری طور پر بند کرانے کا حکم

    اکتوبر 16, 2025

    خیبر پختونخوا کی سیاست اور وزرائے اعلیٰ کا جغرافیہ! آفریدی قوم اب تک محروم کیوں؟

    اکتوبر 15, 2025

    پولیس کی نئی کمان، نئی ذمہ داریاں،نیا روپ اور آدم خان!

    اکتوبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    اکتوبر 26, 2025

    سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

    اکتوبر 26, 2025

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 25, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی

    اکتوبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.