Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت: خوارج کا سرپرست اعلیٰ — را کی پاکستان میں دہشتگردی کی ننگی حقیقت بے نقاب
    خاص خبریں مئی 1, 2025

    بھارت: خوارج کا سرپرست اعلیٰ — را کی پاکستان میں دہشتگردی کی ننگی حقیقت بے نقاب

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارت طویل عرصے سے پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے خوارج کا سب سے بڑا سرپرست رہا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی "را” نہ صرف ان گروہوں کو اسٹریٹیجک رہنمائی فراہم کرتی ہے بلکہ انہیں مالی امداد، اسلحہ، اور دیگر وسائل بھی فراہم کرتی ہے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بدامنی اور پرتشدد کارروائیاں کریں۔

    پاکستان نے متعدد بار عالمی سطح پر ٹھوس شواہد پیش کیے ہیں جن سے "را” کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کی تصدیق ہوتی ہے۔

    حالیہ دنوں میں خوارج کے درمیان ہونے والی ایک خفیہ گفتگو نے ایک بار پھر اس حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے کہ بھارتی "را” دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے اور انہیں پاکستان کے اندر دہشت پھیلانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

    یہ حقیقت ایک لیک شدہ آڈیو میں سامنے آئی۔ اس گفتگو میں افغانستان میں موجود ایک خارجی، جس کا عرف "انس” ہے، شمالی وزیرستان میں موجود اپنے دہشتگرد ساتھی "ابوذر” سے بات کرتے ہوئے بتاتا ہے کہ ایک بھارتی RAW ایجنٹ کی ہدایت پر انہوں نے اپنے گروہ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے یہ گروہ "تحریکِ طالبان غزوہ ہند” کے نام سے جانا جاتا تھا، لیکن چونکہ یہ نام بھارت مخالف تاثر دیتا تھا، اس لیے را کے ایجنٹوں نے اس کا نام بدلنے کو کہا۔

    قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ مارچ 2025 میں "انقلابِ اسلامی پاکستان (میڈیا سیل – صدائے غزوہ ہند)” کے نام سے ایک نیا دہشتگرد گروہ سامنے آیا، جسے اپریل 2025 میں را کے ہینڈلر کی ہدایت پر "اتحاد المجاہدین پاکستان” کا نام دے دیا گیا۔

    اسی گفتگو میں یہ دہشتگرد سنائپر ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازوسامان کی دستیابی پر بھی بات کرتے ہیں، جس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا ہے۔

    یہ شواہد واضح طور پر دکھاتے ہیں کہ را کو خوارج پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ ان دہشتگردوں کو افغانستان کے راستے پاکستان بھیجا جاتا ہے تاکہ ملک میں بدامنی، خوف، اور افراتفری پھیلائی جا سکے، جب کہ مذہب کو محض دھوکہ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    حقیقت یہ ہے کہ "را” نہ صرف ان گروہوں کو فنڈنگ فراہم کرتی ہے بلکہ ان کی نظریاتی رہنمائی بھی کرتی ہے۔ ان کے مشن، اہداف، اور بیانیے بھارتی مفادات کے تحت ترتیب دیے جاتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک قومی سلامتی کے مشیر مقرر
    Next Article یوم مزدور، محنت کی عظمت کا دن
    Web Desk

    Related Posts

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.