لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی نشان "بلا” پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے واپس لینے کے خلاف درخواست خارج کر دی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان ’’ بلے ‘‘ سے متعلق دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت کی جسے عدالت نے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔عدالت نے عمر ڈھلوں کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے خارج کردیا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے بھی پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان ’ بلے ‘ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا گیا تھا جس کے بعد پارٹی سے انتخابی نشان ’ بلا ‘ ایک بار پھر سے چھن گیا.تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔