Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے
    • خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لکی مروت: پولیس گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید،ایک زخمی
    اہم خبریں مارچ 13, 2026

    لکی مروت: پولیس گاڑی پر دھماکہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید،ایک زخمی

    Facebook Twitter Email
    Lakki Marwat: Explosion on police vehicle, 7 personnel including SHO martyred, one injured
    شہداء میں ایس ایچ او شادی خیل صدر اعظم اور اے ٹی ایس کے اہلکار بھی شامل ہیں، پولیس حکام
    Share
    Facebook Twitter Email

    لکی مروت کے قبائلی سب ڈویژن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے ۔

    لکی مروت : پولیس ترجمان کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی خیل پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او گشت پر تھے ،اس دوران دھماکہ خیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا، دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے ۔

    بتایا گیا ہے کہ شہداء میں ایس ایچ او شادی خیل صدر اعظم اور اے ٹی ایس کے اہلکار بھی شامل ہیں، سپاہی شاہ بہرام، شاہ خالد، حاجی محمد، گل زادہ اور سخی زادہ شہید ہوئے، کانسٹیبل انصاف الدین زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہید ایس ایچ او اور دیگر بہادر پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی، انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کی اوران کی ہمت افزائی کی ۔

    صدر مملکت نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے ۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور شہید ایس ایچ او و دیگر جوانوں کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پولیس اہلکاروں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او سمیت 6پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

    محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا، کے پی کے پولیس کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کیجانب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ
    Next Article وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 5, 2026

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 5, 2026

    سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کپتان مقرر، شاہین شاہ آفریدی ون ڈے سیریز کے کپتان ہونگے

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.