Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان میں ایران سے بڑا سیلابی ریلا داخل،آبادی کو خطرہ

پاکستان میں ایران سے بڑا سیلابی ریلا داخل ہو گیا جس کی وجہ سے آبادی کو خطرہ درپیش ہے

طوفانی بارشوں کے باعث چمن میں پاک ایران سرحدی علاقوں میں سیلابی صورتحال سامنے آئی ہیں، پاکستان میں ایران سے آنے والا بڑا سیلابی ریلاداخل ہوگیا،شدید خطرات مقامی آبادی کو لاحق ہو گئے۔لیویز حکام کے مطابق تفتان میں آبی ریلا پاکستان اور ایرانی امیگریشن دفاتر میں داخل ہوگیا ہے ۔یادرہے کہ طوفانی بارشوں کا سلسلہ اندرون بلوچستان کےمختلف علاقوں میں جاری ہے۔چمن میں سیلاب میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 4خواتین اور 3بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔جبکہ پسنی میں ماہی گیروں کی 100سے زائد کشتیاں انجن سمیت سمندر برد ہوگئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.