بلوچستان کے ضلع مستونگ میں لک پاس کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے جہاں حملہ ٓور نے خود کو اڑالیا جبکہ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر مستونگ نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی گئی، لیویز اہلکاروں کے تعاقب پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
لیویز کے مطابق حملہ آور اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا تھا جبکہ دھماکے کے بعد حملہ آور کا ساتھی فرار ہو گیا، جس کی تلاش اور حملے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ دھماکے کے قریب عوامی نیشنل پارٹی (بی این پی) کا دھرنا جاری تھا، تاہم دھماکے میں دھرنے کے شرکا، بی این پی رہنما اور دیگر قیادت محفوظ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے بی این پی کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں، آج حکومتی وفد کا سردار اخترمینگل سے ملاقات پر اتفاق ہوا ہے ۔