Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 15, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
    • اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے
    • خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں
    • 14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ
    • پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا
    • لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید
    • انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا میں طلبا سے خصوصی ملاقات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملاقات تلخ کلامی میں تبدل، ٹرمپ نے یوکرین کے صدر کو وائٹ ہاوس سے نکال دیا
    بین الاقوامی

    ملاقات تلخ کلامی میں تبدل، ٹرمپ نے یوکرین کے صدر کو وائٹ ہاوس سے نکال دیا

    مارچ 1, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Meeting turns sour, Trump expels Ukrainian president from White House
    دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات شدید تنازع کا شکار ہوگئی، دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے اور یوں یہ ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی ۔

    صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب زیلنسکی سے کہا کہ آپ یہ جنگ نہیں جیت سکتے لیکن ہماری وجہ سے آپ اس جنگ سے نکل سکتے ہیں، اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا فوجی سازوسامان نہ ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکتی تھی ۔

    اس موقع پر دونوں شخصیات نے میڈیا نمائندوں کے سامنے بات چیت کی تاہم یوکرینی صدر کی امریکی صدر اور نائب سے تکرار جاری رہی ، صدر ٹرمپ نے کہا کہ کیا آپ نے ایک بار بھی امریکہ کا شکریہ ادا کیا ۔

     رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے امریکہ سے روس کے خلاف مزید حمایت کی درخواست کی تاہم صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے ان پر امریکا کی بے حرمتی کا الزام لگایا اور کہا کہ آپ تیسری جنگ کا خطرہ مول رہے ہیں ۔

    ملاقات کے دوران یوکرینی صدر امریکی صدر کی بات کا جواب دینے کی کوشش کرتے رہے لیکن ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو بولنے نہیں دیا ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ بہت زیادہ بولتے ہیں جبکہ نائب امریکی صدرجے ڈی وینس نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ کے الفاظ انتہائی غیر مناسب ہیں ۔

    ٹرمپ نے زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ معاہدہ کریں بصورت دیگر امریکہ کی حمایت سے محروم ہو سکتے ہیں، ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ کو سمجھوتے کرنے ہوں گے ۔

    زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو "قاتل” قرار دیتے ہوئے کسی بھی سمجھوتے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ روس نے 30 ہزار سے زائد بچوں اور دیگر شہریوں کو اغوا کیا ہے ہم اپنے لوگوں کی واپسی چاہتے ہیں ۔

     ٹرمپ نے زیلنسکی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا اپنی حمایت واپس لے لے گا جبکہ نائب صدر وینس نے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا ۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ ملاقات یوکرین کی معدنی وسائل کے معاہدے پر دستخط کے لیے تھی لیکن اس تنازع کے نتیجے میں امریکہ اوریوکرین کے صدور کی مشترکہ کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط نہ ہو سکے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایمل ولی کا سعودی عرب کے فیصلہ کے مطابق روزہ رکھنے اورعید منانے کااعلان
    Next Article 31 فیصد عوام نے پاکستان کی معاشی سمت کو درست قرار دے دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے

    جولائی 11, 2025

    اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطین میں دو ریاستی حل سے انکار

    جولائی 8, 2025

    اگر کوئی جوہری سانحہ ہوا تو پوری دنیا اس کی قیمت ادا کرے گی، چینی وزیر خارجہ وانگ ای

    جولائی 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان

    جولائی 15, 2025

    اپوزیشن کا بڑا دعویٰ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں 50 فیصد نشستیں جیتیں گے

    جولائی 15, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025

    14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ

    جولائی 14, 2025

    پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا

    جولائی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.