Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی
    • کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی
    • بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید
    • کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی
    • ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر
    • پشاور میں افغان مہاجرین کا وطن واپسی پر تحفظات، ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ
    • خیبر ٹی وی پشاور کا تفریحی و نصیحت آموز ڈرامہ ’’گارڈ روم‘‘ ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آسام میں انصاف کا گلا گھونٹا جا رہا ہے؟ ماورائے عدالت قتل اور مودی سرکار کی خاموشی
    بلاگ

    آسام میں انصاف کا گلا گھونٹا جا رہا ہے؟ ماورائے عدالت قتل اور مودی سرکار کی خاموشی

    جون 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Extrajudicial Killings Rise in Assam Targeting Minorities
    Human Rights Concerns Mount as Assam Killings Escalate
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارتی ریاست آسام میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ قانون کی بالادستی، اقلیتوں کے تحفظ اور ریاستی اداروں کی شفافیت پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔ ان ہلاکتوں کا نشانہ زیادہ تر مسلمان اور دیگر اقلیتی برادریاں بن رہی ہیں، جنہیں پولیس کی جانب سے جعلی مقابلوں میں مارا جا رہا ہے۔

    ہندوتوا واچ  جو ایک آزاد تحقیقاتی ادارہ ہے اور بھارت میں ہندوتوا نظریے کے تحت ہونے والے تشدد کی نگرانی کرتا ہے، کی رپورٹ کے مطابق آسام پولیس ان ماورائے عدالت قتل میں براہ راست ملوث پائی گئی ہے۔ یہ ہلاکتیں محض اتفاقی واقعات نہیں بلکہ ایک منظم رجحان کا حصہ ہیں جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کے دور میں شدت اختیار کر چکا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مئی 2021 سے دسمبر 2021 کے درمیان کم از کم 31 افراد کو آسام پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ ان میں سے اکثر کو دوران حراست یا نام نہاد پولیس مقابلوں میں نشانہ بنایا گیا۔ نومبر 2021 میں ایک طالبعلم رہنما انیمیش بھویان کے قتل کے بعد گرفتار ہونے والے افراد میں سے ایک، نیرج داس، یکم دسمبر کی رات پولیس حراست میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ ہندوتوا واچ کا کہنا ہے کہ نیرج داس کی موت کوئی پہلا واقعہ نہیں تھا، بلکہ اس سے قبل بھی درجنوں افراد پولیس کے ہاتھوں اسی طرز پر مارے جا چکے تھے۔

    ان واقعات نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی اداروں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماورائے عدالت قتل نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے بلکہ یہ پولیس کو بے لگام طاقت فراہم کرتا ہے، جس سے عوام کا اعتماد ریاستی اداروں پر متزلزل ہوتا ہے۔

    مودی حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ ایسی پالیسیوں کی پشت پناہی کر رہی ہے جن کا مقصد اقلیتوں کو نشانہ بنانا ہے، بالخصوص مسلمان برادری کو۔ مختلف حلقوں کی جانب سے ان پالیسیوں پر فوری نظرثانی اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے تاکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور قانون کی حکمرانی بحال ہو۔

    یہ سلسلہ اگر یوں ہی جاری رہا تو نہ صرف بھارت کا جمہوری تشخص خطرے میں پڑ سکتا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں پر کاری وار، 2زخمی، دیگر فرار
    Next Article پی ٹی آئی والے قانون ہاتھ میں لیں گے تو دھر لیے جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر

    ستمبر 2, 2025

    چین کا اقتصادی ترقی سمیت تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

    ستمبر 2, 2025

    سوڈان میں تباہ کن بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، گاؤں زمیں بوس، ایک ہزار افراد جاں بحق

    ستمبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

    ستمبر 2, 2025

    کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 29 زخمی

    ستمبر 2, 2025

    بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

    ستمبر 2, 2025

    کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی

    ستمبر 2, 2025

    ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر

    ستمبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.