Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اگست 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں
    • بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار
    • موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر
    • سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری
    • خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
    • آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
    • اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
    • مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں
    اہم خبریں

    صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں

    اگست 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت خیز مناظر پیدا کر دیے۔ اچانک برسنے والی بارشوں سے سیلابی ریلے نکل آئے جنہوں نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ متعدد مکانات ڈوب گئے جبکہ کئی افراد ان ریلوں میں بہہ گئے۔

    ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے بتایا کہ دالوڑی گاؤں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کلاؤڈ برسٹ نے شدید تباہی مچائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کے ریلے کے بہاؤ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پہاڑی علاقوں میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو مدد کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

    سوات میں بارشوں سے تباہی

    دوسری جانب سوات میں طوفانی بارشوں نے درجنوں دیہات کو متاثر کیا۔ ظاہر آباد، شہید آباد، مکان باغ، ملا بابا، محلہ بنگلادیش، رحیم آباد، کوکورائی، منگلور، بشنبڑ اور شگئی وہ علاقے ہیں جہاں بارشوں نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

    مقامی شہریوں نے شکایت کی کہ مکان باغ، سیدو شریف روڈ اور ملا بابا سمیت کئی علاقوں میں چار روز سے بجلی بند ہے۔ پانی کی فراہمی معطل ہے اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ ملا بابا روڈ بھی چار دن بعد تاحال ٹریفک کے لیے بحال نہیں ہو سکا، نکاسی آب نہ ہونے کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہیں۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوات میں بارشوں کے نتیجے میں 400 مکانات متاثر ہوئے جن میں سے کئی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ 124 تعلیمی ادارے متاثر ہوئے جبکہ 3 ادارے مکمل طور پر گر گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو کلاؤڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوئے۔ متاثرہ علاقوں تک امداد پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

    این ڈی ایم اے کی رپورٹ

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اپنے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 660 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں رپورٹ ہوئیں جن کی تعداد 392 ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 164، سندھ میں 29، بلوچستان میں 20، گلگت بلتستان میں 32، آزاد کشمیر میں 15 اور اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہیں تاکہ مزید نقصانات کو روکا جا سکے۔

    Landslides in Pakistan Monsoon Floods Pakistan NDMA Report Pakistan Flood Deaths Rain Disaster KPK Swabi Cloudburst Swat Floods
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

    اگست 18, 2025

    موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر

    اگست 17, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں

    اگست 18, 2025

    بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

    اگست 18, 2025

    موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر

    اگست 17, 2025

    سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری

    اگست 17, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.