Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا، ترجمان پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی
    • خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کيساتھ بارش کی پیشگوئی
    • پاک فضائیہ کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
    • پاکستان کی سیاسی قیادت بزدل بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف متحد
    • وزیراعظم کی زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے کی مذمت، بھرپور مزاہمت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • زیارت میں 15 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی ہلاکت، وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے پولیس کی ستائش
    • کوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی
    • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار
    اہم خبریں

    بلوچستان میں یوم آزادی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، یونیورسٹی پروفیسر گرفتار

    اگست 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک سرکاری یونیورسٹی کے گریڈ 18 کے پروفیسر کو گرفتار کر لیا، جس نے دورانِ تفتیش دہشت گردوں کی سہولت کاری کا اعتراف بھی کیا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی ادارے صوبے میں امن کے قیام کے لیے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر تباہی پھیلانے کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا گیا اور بیوٹم یونیورسٹی کے ایک لیکچرار کو گرفتار کیا گیا جو دہشت گردوں کے ساتھ رابطوں میں تھا۔

    پریس کانفرنس کے دوران گرفتار لیکچرار عثمان قاضی کا اعترافی ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا۔ ویڈیو میں ملزم نے بتایا کہ وہ ٹیلی گرام ایپلی کیشن کے ذریعے دہشت گردوں سے رابطے کرتا رہا۔ اس نے کہا کہ ریاست نے عزت اور وقار دیا لیکن اس کے باوجود میں نے ریاست کے ساتھ غداری کی اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کی۔ اس نے نوجوانوں اور طلبا کو نصیحت کی کہ وہ انتشار پھیلانے والی تنظیموں سے دور رہیں۔

    عثمان قاضی نے کہا کہ وہ تربت کا رہائشی ہے اور قائداعظم یونیورسٹی سے ایم فل جبکہ پشاور سے پی ایچ ڈی کر چکا ہے۔ اس نے بتایا کہ دورانِ تعلیم کچھ لوگوں سے رابطے ہوئے اور واپسی پر اسے دہشت گرد تنظیم میں شامل کر لیا گیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے ایک پستول تنظیم کی ایک خاتون کو دیا تھا جو سرکاری افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہوا۔ اس نے کہا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر حملے میں بھی یہی عناصر ملوث تھے اور بلوچستان میں محرومی کا صرف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ایک منظم منصوبے کے تحت پاکستان کو توڑنے کی سازش کی جا رہی ہے اور دہشت گردی کو محرومی اور پسماندگی سے جوڑا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو گمراہ عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ یہ لوگ نوجوانوں کو خودکش حملوں کے لیے تیار کرتے ہیں، پہاڑوں پر بھیجتے ہیں اور خواتین کو بھی استعمال کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار پروفیسر نے پاکستان اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ہے اور طلبا کو یہی مضمون پڑھاتا رہا ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پروفیسر اگر دہشت گرد بن جائے تو کیا اس کے گلے میں ہار ڈالا جائے؟ ہم اجتماعی سزا کے حامی نہیں ہیں لیکن جو لوگ معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنائیں گے ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مزید پروپیگنڈا ٹولز سامنے آئیں گے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز جنگی محاذ پر دہشت گردوں سے لڑ رہی ہیں جبکہ حکومت قانونی امور کو دیکھ رہی ہے۔ صوبائی حکومت نے اسپیشل برانچ کو مزید فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فورتھ شیڈول کے تحت بھی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ایسے دو ہزار افراد کے خلاف سرنڈر نہیں کیا جائے گا جو ریاست کو توڑنا چاہتے ہیں۔ گرفتار لیکچرار کی اہلیہ بھی پڑھاتی ہیں جبکہ والدہ پنشن لیتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ یہ لوگ کس محرومی کی بات کرتے ہیں؟

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو بلیک میل کرکے خودکش حملوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، ایسے عناصر کو رعایت نہیں ملے گی۔ لاپتا افراد کے معاملے کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے حالانکہ حکومت کی طرف سے کوئی جبری لاپتا نہیں ہے۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے اور ہمیں اپنی کامیابیوں پر فخر کرنا چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف نئے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ پارلیمان ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور جو بھی قوانین بنائے گئے وہ پارلیمان کی منظوری سے ہیں۔ قانون پر عمل درآمد صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی حمایت کسی صورت قبول نہیں، چاہے وہ کسی بھی جماعت کی طرف سے ہو۔

    انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں کوئٹہ سے کالعدم بی ایل اے کا ایک سہولت کار بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو حقیقت سمجھنی چاہیے اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ دو اسسٹنٹ کمشنرز اغوا ہوئے ہیں اور فورسز ان کی بازیابی کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

    Balochistan Terror Plot BLA Facilitator Pakistan Security Forces Sarfraz Bugti Terrorism in Pakistan University Professor Arrested
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleموسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر
    Next Article صوابی اور سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، ملک بھر میں ہلاکتیں 660 تک پہنچ گئیں
    Web Desk

    Related Posts

    شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا، ترجمان پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی

    جولائی 7, 2026

    خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کيساتھ بارش کی پیشگوئی

    جولائی 7, 2026

    پاک فضائیہ کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    جولائی 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا، ترجمان پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی

    جولائی 7, 2026

    خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کيساتھ بارش کی پیشگوئی

    جولائی 7, 2026

    پاک فضائیہ کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    جولائی 7, 2026

    پاکستان کی سیاسی قیادت بزدل بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف متحد

    جولائی 7, 2026

    وزیراعظم کی زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے کی مذمت، بھرپور مزاہمت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جولائی 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.