پشاور میں مون سون بارشوں کاآغاز شروع ہو گیا ہے۔جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں تھوڑی کمی آئی ہے۔ صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کہیں پر تیز بارش اور کہیں پر ہلکی بارش کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے ساتھ ہی نہروں اور دریاوں میں طغیانی کے بھی واقعات شروع ہوگئے ہیں۔
ایبٹ آباد، مالاکنڈ، بٹ گرام ،ہری پور اور صوابی وغیرہ میں موسلا دھاربارش ہوئی ہے۔جس کی وجہ سے موسم حسین ہوگیا ہے۔بارش کی وجہ سے ندی نالے بھی ابل پڑے ہیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج بحیرہ عرب سےمون سون ہوائیں ملک کے اندر داخل ہوں گی، جبکہ کل سے 15جولائی کےدوران کے پی اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یاد رہے جدھر بارش کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔اس کے ساتھ ہی نہروں اور دریاوں میں طغیانی کے واقعات بھی پیش آنے لگے ہیں۔