چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ملک کے بعض حصوں میں 19 جون کے بعد مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس سال "معمول سے زیادہ” بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کا پہلا اسپیل 19 جون کے بعد ملک کے کچھ حصوں میں آنے کی توقع ہے۔جبکہ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں اس مون سون میں غیر معمولی بارشوں کی توقع ہے، تاہم اصل صورتحال کا اندازہ اسپیل سے چند روز قبل لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت جنوبی سندھ میں بھی موسلادھار بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق، جمعرات تک سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔