وزیراعظم شہاز شریف کل آئندہ پانچ سال کے قومی اقتصادی پلان کا اعلان کریں گے۔ اڑان پاکستان میں ملک کی معیشت کو دو ہزار پینتیس تک ٹریلین ڈالر کے لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
وزیر خزانہ ہوم گرون نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان پر روشنی ڈالیں گے،احسن اقبال فائیو ایز پر مبنی نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پر پریزنٹیشن دیں گے،اڑان پاکستان کا لوگو، ویب سائٹ اورکتاب بھی جاری کی جائے گی۔
پاکستان بزنس فورم نے بھی حکومت سے اڑان پاکستان پروگرام میں ایف بی آر کی تنظیم نو اور ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانے سمیت دیگر اقدامات کا مطالبہ کردیا،پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر نے کہا ایک صفحےکا نیا،سادہ اور آسان ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرایا جائے،نیا بل پاس کرنے سے قبل ٹیکس فائل کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہوگی۔
مزید کہا پاکستان بزنس فورم حکومت کو ٹیکس ریٹرن بھرنےکا آسان ڈرافٹ بھیج رہا ہے،ٹیکس فائلرز میں اضافہ نہ ہونے کی بنیادی وجہ پیچیدہ ٹیکس فائلنگ سسٹم ہے، اُڑان پاکستان پروگرام میں ٹیکس اصلاحات اور روپے کی مضبوطی بھی شامل ہونی چاہیے۔