Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • استعداد کار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیریئرز کی چابیاں اپر اور لوئر دیر ڈی پی اوز کے حوالے
    • وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت
    • چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی
    • ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرادیا
    • دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور
    • دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز
    • خیبر ٹی وی کا شو "لولی وڈ پولی وڈ”
    • عشرت عباس کی فنی خدمات کے اعتراف میں 22 ستمبر کو خصوصی تقریب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان سے مذاکرات نہیں ہو رہے،اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیر داخلہ
    اہم خبریں

    عمران خان سے مذاکرات نہیں ہو رہے،اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیر داخلہ

    نومبر 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Negotiations are not going on with Imran Khan, cannot allow protest in Islamabad, Interior Minister
    این او سی کے بغیر جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، محسن نقوی
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد  میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ریڈزون اور ڈی چوک کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ ہے، عوام غور کریں ہر اہم قومی موقع پر احتجاج کی کال کیوں دی جاتی ہے؟ خاص مواقع پر احتجاج اور دھرنوں کی کال کیوں دی جاتی ہے؟ بیلاروس کا وفد بھی 24نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ امن و امان یقینی بنانے کےلیے ہر ممکن اقدام کریں گے، احتجاج کو کوئی نہیں روکتا، اسلام آباد آکر ہی احتجاج کا کیا مقصد ہے، اگر آپ نے احتجاج کرنا ہے تو جہاں آپ ہیں وہیں احتجاج کریں، اسلام آباد آکر  احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ   این او سی کے بغیر جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، عمران خان سےکوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، دھمکیوں سےمذاکرات نہیں ہوتے،  کسی ایک پارٹی سے نہیں، جس کو بھی کوئی ایشو ہے بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، ڈیڈلائن تب ہوتی ہے جب مذاکرات ہوتے ہیں ۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت سے سرکاری معاملات پر رابطہ رہتا ہے، میں اس حق میں ہوں کہ بات چیت ہونی چاہیے ۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ دھمکیاں دیں اورپھربات چیت کریں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور بیرسٹرگوہر کل بھی بانی پی ٹی آئی سے ملے تھے، اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے تو وہ بتائیں، اگر یہ کہیں گے کہ دھرنے دیں گے تو کسی صورت مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  افغان شہریوں کی سرگرمیوں پر بھی نظر ہے، افغان مہاجرین کا احتجاج میں شامل ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، افغان بھی یہاں نکل کر احتجاج کرتے ہیں، گرفتار ہر 100 میں سے بیس پچیس افراد افغان نکلتے ہیں، پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں افغان شہری موجود ہیں، آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں افغان شہریوں سے متعلق پالیسی بتائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسیاسی بلوغت سے کوسوں دور پاکستان تحریک انصاف !
    Next Article اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا حکم
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    استعداد کار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیریئرز کی چابیاں اپر اور لوئر دیر ڈی پی اوز کے حوالے

    ستمبر 16, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

    ستمبر 16, 2025

    چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

    ستمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    استعداد کار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیریئرز کی چابیاں اپر اور لوئر دیر ڈی پی اوز کے حوالے

    ستمبر 16, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

    ستمبر 16, 2025

    چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی

    ستمبر 16, 2025

    ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 16, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، اسرائیل کیخلاف امت مسلمہ کے اتحاد پر زور

    ستمبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.