Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 29, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی واقعات پر سزا کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار
    • خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے آڈٹ رپورٹ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن سامنے آ گئی
    • مسجد ضرار سے باجوڑ تک
    • سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار
    • زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار
    • پاکستان کا عام آدمی: مظلوم یا شریکِ جرم؟
    • کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
    • تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مذاکرات،پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھ دئیے
    فیچرڈ

    مذاکرات،پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے دو مطالبات رکھ دئیے

    جنوری 2, 2025Updated:جنوری 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Negotiations, PTI put forward two demands before the government
    اگلی میٹنگ میں پی ٹی آئی چارٹر آف ڈیمانڈ باقاعدہ تحریری شکل میں پیش کرے گی، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کا اعلامیہ جاری :

    اسلام آباد: اگلے اجلاس میں پی ٹی آئی چارٹر آف ڈیمانڈ باقاعدہ تحریری شکل میں پیش کرے گی، اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب اور دیگر اراکین نے تفصیل سے اپنا نکتہ نظر پیش کیا اور عمران خان سمیت پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔

    اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت کو ضمانتوں کے حصول میں حائل نہیں ہونا چاہیے، حقائق کو پوری طرح سامنے لانے کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔

    پی ٹی آئی کمیٹی نے کہا کہ تحریری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کرنے کے لیے انہیں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی ائی عمران خان صاحب سے ملاقات مشاورت اور رہنمائی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے، عمران خان نے مذاکراتی عمل شروع کرنے کی اجازت دی ہے، اپوزیشن کے مطابق مذاکرات مثبت طریقے سے جاری رکھنے کے لیے ان کی ہدایات بہت ضروری ہیں ۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی گفتگو : 

    حکومتی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ گزشتہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلے کے تحت ہمیں توقع تھی کہ آج پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی تاکہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھایا جا سکے ۔

    اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں کہ پی ٹی آئی کمیٹی عمران خان سے رہنمائی حاصل کرنے کے بعد اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ لے کر آئے تاکہ دونوں کمیٹیاں معاملات کو خوش آسلوبی سے ٓآگے بڑھا سکیں۔

    مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کی گفتگو :

    مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ہم توقع کررہے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف تحریری طور پر نکات لے کر آئیں گے جن کی روشنی میں بات کی جاسکے ۔

    عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے سہولت کا مطالبہ کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اس عمل کے لیے بانی سے رہنمائی لیتے رہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات اور سہولت لینے پر کوئی اعتراض نہیں، تحریک انصاف نے ایک ہفتے کا مزید وقت مانگا ہے جس کے بعد بات چیت کا تیسرا دور آئندہ ہفتے ہوگا، اپوزیشن کے مطالبات اگر تحریری شکل میں آئیں گے تو ہم دیکھیں گے وہ کیا چاہتے ہیں ۔

    مذاکرات کے دورسرے دور میں کون کون شریک ہوئے؟ 

    اجلاس میں حکومت کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار، وفاقی وزیر نجکاری علیم خان، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی شریک ہوئے، علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر اور راجا پرویز اشرف بھی مذاکرات میں شامل تھے ۔

    اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب، رکن قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل (ایس ٹی آئی) کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوئ۔

    کمیٹی اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی اعجاز الحق، خالد حسین مگسی اور وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان بھی موجود تھے ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
    Next Article معروف اداکاره نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    9 مئی واقعات پر سزا کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار

    جولائی 29, 2025

    خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے آڈٹ رپورٹ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن سامنے آ گئی

    جولائی 29, 2025

    تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار

    جولائی 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    9 مئی واقعات پر سزا کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار

    جولائی 29, 2025

    خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے آڈٹ رپورٹ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن سامنے آ گئی

    جولائی 29, 2025

    مسجد ضرار سے باجوڑ تک

    جولائی 29, 2025

    سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار

    جولائی 28, 2025

    زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار

    جولائی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.