Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز
    • خیبر ٹی وی کا شو "لولی وڈ پولی وڈ”
    • عشرت عباس کی فنی خدمات کے اعتراف میں 22 ستمبر کو خصوصی تقریب
    • معدنی دوڑ، ایک موقع یا ایک اور کھویا ہوا امکان؟
    • اسلامی ٹاسک فورس کا قیام، پاکستان کا جراتمندانہ تجویز
    • ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک؛ کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
    • دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات
    • وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہمسایہ ملک کے خفیہ ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہمیں سپورٹ کر رہے تھے، دہشتگردکمانڈر کے انکشافات
    فیچرڈ

    ہمسایہ ملک کے خفیہ ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہمیں سپورٹ کر رہے تھے، دہشتگردکمانڈر کے انکشافات

    جنوری 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Neighboring intelligence agencies were supporting us to destabilize Pakistan, terrorist commander reveals
    میرے دل اور دماغ میں ریاست پاکستان کے خلاف نفرت بھری گئی،دہشتگرد کمانڈر
    Share
    Facebook Twitter Email

    کوئٹہ: مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی ۔

    ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں ،دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ اُس نے ریاست پاکستان اور انکی سکیورٹی فورسز کو بے پناہ نقصان پہنچایا، علیحدگی پسند تنظیموں کا مقصد بلوچ قوم کے جذبات سے کھیل کر انہیں پاکستان سے لڑانا تھا، میری تنظیم سے وابستگی 14 سال کی نا پختہ عمر میں ہوئی، پاکستان سے نفرت میرے دماغ میں بھری گئی، کم علمی اور شعور نہ ہونے کی وجہ سے ریاست کو نقصان پہنچایا ۔

    دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ میری ملاقات ہمسایہ ملک کی انٹیلی جنس سے ہوئی اور میں نے انکے سامنے کئی مفید مشورے رکھے لیکن انہوں نے میری سرزنش کردی، کہا گیا کہ ہمیں آپ کی آزادی سے کوئی سروکار نہیں ہم آپ کو صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سپورٹ کریں گے، تب میری آنکھیں کھل گئیں اور نام نہاد آزادی کی پٹی میری آنکھوں سے ہٹ گئی ۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچ آزادی پسند لیڈران بیرون ملک بیٹھ کر عیاشی کی زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی اور ادویات بھی میسر نہیں، بلوچ کمانڈرز یہاں پر لوگوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں، ان سب کے بچے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    نجیب اللہ نے کہا کہ بلوچ مسلح تحریک گینگ وار کی شکل اختیار کرچکی ہے جہاں ذاتی اور گروہی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے، سینئر اور جونیئر کمانڈرز اندرونی سازشوں کا شکار ہورہے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو مارا جارہا ہے۔

    نجیب اللہ نے کہا کہ حربیار مری اور مہران مری دونوں بھائی جن پر کرپشن کی وجہ سے اختلافات ہوتے ہیں اور بی ایل اے سے یو بی اے بنتا ہے، ان دونوں گروپوں کی لڑائی ہوجاتی ہے جس میں آپس میں ہی ایک دوسرے کو مارا جارہا ہے، مرنے والا ایک عام بلوچ ہوتا ہے مگر دونوں بھائیوں کو نقصان تک نہیں پہنچتا۔

    اس موقع پربلوچستان کے صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے، دہشت گردوں کے ہینڈلرز معصوم بچوں کو سبز باغ دکھاکر پہاڑوں پر لے جاتے ہیں، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے، پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کیلئے راستہ کھولا ہے ۔

    دہشتگرد کمانڈر عبدالرشید نے کہا کہ 2009 میں میری ملاقات بی ایل ایف کے کمانڈر عابد عمران سے ہوئی، عابد عمران نے میری ذہن سازی کی اس کی باتوں میں آکر دہشتگرد بن گیا، مجھے بہت خوشی ہے کہ واپس آچکا ہوں ۔

    ایک اور دہشتگرد کمانڈر جنگیز خان نے کہا کہ میری عمر اٹھارہ سال اور تعلیم میٹرک ہے، غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، مزدوری کرتا تھا،مالی حالات خراب تھے، ہمارے علاقے کے بی ایل اے کمانڈر نے رابطہ کیا اور ذہن سازی کی، بی ایل اے کمانڈر نے پیسے کا لالچ دیا،ہم 3 دوست تنظیم میں جانے کیلئے تیار ہوگئے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپارلمینٹ کا مشترکہ اجلاس: تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج
    Next Article سپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا، پی ٹی آئی کا مشروط شرکت کا عندیہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک؛ کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

    ستمبر 16, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات

    ستمبر 16, 2025

    وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ستمبر 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز

    ستمبر 16, 2025

    خیبر ٹی وی کا شو "لولی وڈ پولی وڈ”

    ستمبر 16, 2025

    عشرت عباس کی فنی خدمات کے اعتراف میں 22 ستمبر کو خصوصی تقریب

    ستمبر 16, 2025

    معدنی دوڑ، ایک موقع یا ایک اور کھویا ہوا امکان؟

    ستمبر 16, 2025

    اسلامی ٹاسک فورس کا قیام، پاکستان کا جراتمندانہ تجویز

    ستمبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.