Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, مارچ 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف کی وزرا اور سرکاری ملازمین کو سادگی اور کفایت شعاری اپنانے کی ہدایت
    • نیوزی لینڈ کو شکست، بھارت ایک بار پھر ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا
    • بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی
    • چین کا امریکہ اور اسرائیل سے ایران پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک
    • جنوبی وزیرستان لوئر: وانا رستم بازار میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 25 افراد زخمی
    • جی ایچ کیو حملہ کیس، مرادسعید، شبلی فراز،عمر ایوب سمیت دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کو 115 رنز سے شکست دیدی
    فیچرڈ

    نیوزی لینڈ نے چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی ٹیم کو 115 رنز سے شکست دیدی

    مارچ 23, 2025Updated:مارچ 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    New Zealand defeated Pakistan by 115 runs in the fourth T20I match.
    نیوزی لینڈ کے 221 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 105رنز بناکر آوٹ ہوئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ماونٹ مونگانوئی سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں کیوی ٹیم کے 221 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 17ویں اوور میں 105 رنز بناکر آٹ ہو گئی ۔

    پاکستان نےٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے ۔

    اوپنر ٹم سیفرٹ اور فن ایلن نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم سیفرٹ 44 رنز بناکر آوٹ ہوگئے، بعدازاں فن ایلن نے 19 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، دیگر کھلاڑیوں میں مارک چیمپمین 24، جیمز نیشم اور مچل  3، 3 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

    میچ کے اختتامی اوورز میں کپتان مائیکل بریسویل نے 26 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑا ہدف دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، ابرار نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز نہایت ہی مایوس کُن رہا، اوپنر محمد حارث 2، خوشدل شاہ اور شاہین آفریدی 6، 6 رنز جبکہ حسن نواز، کپتان سلمان آغا، شاداب خان اور عباس آفریدی ایک ایک رن بناکر پویلین روانہ ہوئے ۔

    گرین شرٹس کی جانب سے عبدالصمد سب سے زیادہ 44 اور عرفان خان نیازی نے  26 رنز بنائے ۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، زکیری فولکس نے 3 جبکہ ول او رورک اور جیمز نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

    جارحانہ ففٹی رنز سکور کرنے پر فِن ایلن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ،نیوزی لینڈ نے 5 میچز کی سیریز میں تین ایک کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ، سیریز کا آخری میچ 26 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد
    Next Article خیبر نیٹ ورک کے وائس چیئرمین ایئر مارشل (ر)شاہد حامد راجہ(مرحوم) کیلئے نشان امتیاز کا اعزاز
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف کی وزرا اور سرکاری ملازمین کو سادگی اور کفایت شعاری اپنانے کی ہدایت

    مارچ 8, 2026

    نیوزی لینڈ کو شکست، بھارت ایک بار پھر ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا

    مارچ 8, 2026

    بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

    مارچ 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کی وزرا اور سرکاری ملازمین کو سادگی اور کفایت شعاری اپنانے کی ہدایت

    مارچ 8, 2026

    نیوزی لینڈ کو شکست، بھارت ایک بار پھر ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا

    مارچ 8, 2026

    بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز، قومی کرکٹ ٹیم ڈھاکہ پہنچ گئی

    مارچ 8, 2026

    چین کا امریکہ اور اسرائیل سے ایران پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ

    مارچ 8, 2026

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ معلومات پر آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 13دہشت گرد ہلاک

    مارچ 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.