Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت
    • خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جیز طلب
    • وزیر اعظم شہبازشریف کی سعودی عرب پر بزدلانہ حوثی حملوں کی شدید مذمت
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک
    اہم خبریں دسمبر 2, 2025

    شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    North Waziristan: 7 terrorists killed in two separate operations
    میرعلی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، ایک دہشت گرد سپن وام میں ہلاک کیا گیا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیاں کی ہیں، جس میں بھارتی حمایت یافتہ 7  مزید دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچا دیا گیا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم دسمبر کو خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کیے ۔

    آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے  آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میر علی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک کئے گئے ۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سپن وام میں بھی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مزید دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے بعد شروع کی گئی وژن "عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز پوری قوت سے جاری رہیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
    Next Article ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملے سے دھماکہ، 3 اہلکار شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت

    ستمبر 8, 2026

    خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

    ستمبر 8, 2026

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جیز طلب

    ستمبر 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلدیاتی انتخابات،خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت

    ستمبر 8, 2026

    خیبر پختونخوا کے بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

    ستمبر 8, 2026

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس کیلئے لارجر بینچ تشکیل، اٹارنی جنرل، چاروں چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز، آئی جیز طلب

    ستمبر 8, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کی سعودی عرب پر بزدلانہ حوثی حملوں کی شدید مذمت

    ستمبر 8, 2026

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.