Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, دسمبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا
    • خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک
    • کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔
    • نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)
    • گیتوں بھرا اور پراثر شاعری کا حسین امتزاج ( Social Junctiجon Digital World دیکھئے عبدالجلیل خان کے سنگ۔۔۔۔۔
    • پرائویٹ نظام تعلیم نے تعلیمی معیار کا ستیاناس کردیا ۔۔ ۔ ثانیہ سعید
    • شوبز کی دنیا میں سستی شہرت اور سفارش کبھی کام نہیں آتی۔۔ ڈاکٹر بخت زمان یوسفزئ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، سینئر تجزیہ نگارکی خیبر نیوز سے گفتگو
    اہم خبریں

    سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، سینئر تجزیہ نگارکی خیبر نیوز سے گفتگو

    مارچ 8, 2024Updated:مارچ 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد (ویب ڈیسک) اگرچہ الیکشن کمیشن کا سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے تاہم اس سے یاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا۔ اس رائے کا اظہار سینئر تجزیہ نگاروں نے خیبر نیوز کے پروگرام ’’خیبر آن لائن‘‘ میں کیا۔

    پروگام میں مزید کہا گیا کہ سنی اتحاد کونسل کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ جانے اعلان، کیا اس بار پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کو اعلیٰ عدلیہ سے ریلیف مل جائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے ایک ممبر کی جانب سے اختلافی نوٹ قابل غور ہے، جس میں کہا گیا ہے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی صورت میں تمام نشستیں اس وقت ک خالی چھوڑ دی جائیں جب تک پارلیمان آئینی ترمیم کی صورت میں وضاحت نہ کرے۔

    پروگرام میں ایک کالر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام مزید بڑھ رہا ہے ایسے میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاشی استحکام کیلئے کام کرنا چاہیے۔

    سنی انتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے سے ایک عجیب صورتحال بنے گی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد نے 91 سیٹیں حاصل کی ہیں جبکہ دیگر جماعتیں ملکر 25 سیٹیں بھی حاصل نہیں کر سکیں۔ مگر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد صوبائی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتیوں کیلئے مختص 30 مخصوص نشستیں اب ان پارٹیوں میں تقسیم کر ی جائیں گی جو 30 جنرل سیٹیوں پر کامیاب نہیں ہوئے۔ ایسی صورتحال میں ممبر پنجاب کا اختلافی نوٹ قابل غور ہے۔

    اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی کی مثال بھی موجود ہے جن کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی نہ ہونے کے باوجود بھی ایک مخصوص سیٹ دی گئی تھی۔ تجزیہ کار انور علی بنگش نے حالیہ فیصلہ کا ذمہ دار بھی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو قرار دیا اور کہا کہ ان کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ سنی اتحاد کونسل کو قومی اسمبلی سمیت کسی بھی صوبائی اسمبلی میں نمائندگی حاصل نہیں ہے، اس لئے پی ٹی آئی قانونی ٹیم کو سنی اتحاد کے ساتھ اتحاد نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    دوسرا پی ٹی آئی قیادت کو اپنی سیاست کے بیانیے میں تبدیلی لانی ہوگی۔ جب تک انکا بیانیہ پاکستان کے مقتدرہ کے خلاف ہوگا اور اداروں تنقید کا نشانہ بنائیں گے تب تک انکو اس طرح کے مسائل درپیش ہوں گے۔

    پی ٹی آئی کا یہ رویہ کہ حکومت کو چلنے نہیں دیں گے نہ صرف غلط ہے بلکہ ملکی سالمیت کے بھی خلاف ہے، موجودہ معاشی صورتحال میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

    پاکستان میں جمہوریت کمزور ہے، ایسے میں سیاسی جماعتوں کو ایسے تمام اقدمات سے گریز کرنا چاہئے جس سے جمہوریت مزید کمزور ہو۔ پی ٹی آئی کے دور اقتدار تک پاکستان میں جمہوریت ہائبرڈ رجیم تھا مگر اب یہ آمرانہ نظام کی طرف جارہا ہے۔ اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے کام کریں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور:تمام سابق وزرائے اعلی سے مراعات واپس لینے کی منظوری
    Next Article گوادر:مختلف ویلفیئر آرگنائزیشنز کے سروے
    Web Desk

    Related Posts

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025

    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے 5 رہنما اشتہاری قرار

    دسمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جدید ہتھیاروں سے لیس پاک بحریہ کی آبدوز غازی کو چین میں لانچ کر دیا گیا

    دسمبر 17, 2025

    خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 17, 2025

    نامور فنکار عاصم بخاری کی طبیعت بگڑنے کے باعث ھسپتال منتقل حالت تشویشناک

    دسمبر 17, 2025

    کمال احد رضوی کو دنیا سے رخصت ھوئے 10 سال کا عرصہ پلک چھپکتے بیت گیا۔

    دسمبر 17, 2025

    نوجوان نسل کی عملی زندگی کو کامیاب بنانے کا موثئر ذریعہ ( نوئ کول)

    دسمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.