Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تمباکو کی خریداری کا غیر رسمی متوازی نظام قائم، آئی پی او آر کی تحقیق میں اہم بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • ڈپٹی کمشنر بونیر کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کی ہدایت
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی، پالیسی بورڈ کا مراسلہ جاری
    • برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو
    • ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
    • فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی، تباہ حال بلوچ گھرانے نقل مکانی پر مجبور
    • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوئس سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: شہریوں کے ساتھ پولیس کے رویے میں بہتری لانے اور تھانوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے اقدامات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فنکاروں کے فنڈز میں بندر بانٹ، نجیب اللہ انجم کا بڑا انکشاف
    شوبز اگست 18, 2025

    فنکاروں کے فنڈز میں بندر بانٹ، نجیب اللہ انجم کا بڑا انکشاف

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (شوبز ڈیسک) — معروف فنکار نجیب اللہ انجم نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں فنکاروں کے نام پر سرکاری فنڈز کی کھلی بندر بانٹ کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں مستحق اور اصل فنکاروں کی تعداد کو غلط پیش کیا گیا اور ہر ایرے غیرے کو فنکار بنا کر فنڈز ریوڑیوں کی طرح بانٹے جارہے ہیں۔

    کے ٹو ٹی وی کے ہندکو پروگرام پشوری پشور دے میں گفتگو کرتے ہوئے نجیب اللہ انجم نے کہا کہ حقیقی فنکاروں کے ساتھ یہ رویہ سراسر ناانصافی اور بددیانتی ہے۔ ان کے مطابق نشتر ہال، جسے مرحوم فضل حق نے تعمیر کرایا تھا، آج ویرانی کا شکار ہے اور وہاں کسی قسم کی ثقافتی سرگرمیاں نظر نہیں آتیں۔ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے پاس تمام وسائل ہونے کے باوجود کوئی بھی نمایاں کام سامنے نہیں آرہا، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ متعلقہ اداروں میں ایسے افراد بیٹھے ہیں جنہیں فن اور ثقافت کی ابجد تک کا علم نہیں۔

    نجیب اللہ انجم نے سرکاری ٹی وی کی زبوں حالی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی وی کا جنازہ نکلنے کو ہے اور میری خواہش ہے کہ جب یہ جنازہ نکلے تو میں اسے کندھا ضرور دوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی نے اپنے ملازمین کو جو سہولیات فراہم کی تھیں وہ سب ضائع کردی گئی ہیں اور یہ قومی ادارہ سفارش زدہ عناصر کی وجہ سے زوال کا شکار ہوا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں نجیب اللہ انجم نے کے ٹو ٹی وی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ چینل نہ صرف ہندکو بلکہ دیگر علاقائی زبانوں کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہے، جو ایک غیر معمولی اور قابلِ تحسین کوشش ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر ٹی وی کا طنز و مزاح پر مبنی ڈرامہ سہ چل دے ناظرین میں مقبول
    Next Article افغانستان میں طاقت کا بدلتا توازن: پاکستان کی نئی سفارتی چال یا خطرناک جغرافیائی جوکھم؟
    Web Desk

    Related Posts

    معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اکتوبر 8, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن پشاور میری شناخت کا بنیادی ذریعہ بنا: گلوکارہ لیلیٰ خان

    جون 30, 2026

    60 سالہ فنی خدمات کو صرف خیبر ٹیلی ویژن نے تسلیم کیا: استاد احمد گل

    جون 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تمباکو کی خریداری کا غیر رسمی متوازی نظام قائم، آئی پی او آر کی تحقیق میں اہم بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 18, 2026

    ڈپٹی کمشنر بونیر کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، مقررہ مدت میں معیاری تکمیل کی ہدایت

    نومبر 17, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں ٹرینی رجسٹرارز کی دوبارہ بھرتی، پالیسی بورڈ کا مراسلہ جاری

    نومبر 17, 2026

    برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

    نومبر 17, 2026

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

    نومبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.