Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں پہاڑ پور اور اپر سوات کے ناموں سے دو نئے اضلاع کے قیام کی منظوری
    • اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر حملہ، مظاہرین کی آڑ میں صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا
    • پشاور: گڑھی قمر دین میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ، 4 پوليس اہلکار زخمی
    • کھیل میں سیاست کو لانے پر اے بی ڈویلیئرز بھارت پر پھٹ پڑے
    • سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج
    • آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت
    • خیبر نیٹ ورک اور اقرایونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دریائے سوات میں سیاحوں کی نہیں، پی ٹی آئی نظام حکومت کی موت ہوئی ہے، عطا تارڑ
    اہم خبریں

    دریائے سوات میں سیاحوں کی نہیں، پی ٹی آئی نظام حکومت کی موت ہوئی ہے، عطا تارڑ

    جون 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Not tourists, but the PTI regime has died in the Swat River, says Atta Tarar
    معطل تو وزیرِاعلیٰ کو کرنا چاہیے تھا، جو ڈھٹائی کے ساتھ کہتے ہیں میرا کام خیمے دینا نہیں ہے، وفاقي وزير
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے  کہا ہے کہ خيبرپختونخوا حکومت نے انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے اور وہ 12 سالہ حکومت میں ریسکیو کا کوئی نظام نہیں بناسکی ،سوات میں سیاحوں کی موت نہیں بلکہ تحریک انصاف کي ځکومت کے نظام کی موت ہوئی ہے،صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو معطل کیا ہے، حالانکہ معطل تو وزیرِاعلیٰ کو کرنا چاہیے تھا، جو ڈھٹائی کے ساتھ کہتے ہیں میرا کام خیمے دینا نہیں ہے ۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز دریائے سوات میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر پوری قوم دکھی اور رنجیدہ ہے، وزیراعظم نے بھی اس سانحے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں علی امین گنڈا پور سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اڈیالہ جیل میں کیمپ آفس قائم کیا ہوا ہے، کیا صوبے کے عوام نے آپ کو اس لیے ووٹ دیا تھا کہ آپ ’ورک فرام اڈیالہ‘ کریں، وزیراعلیٰ روزانہ اپنے لیڈر کو صفائی دیتے اور احکامات لیتے ہیں، حالانکہ صوبے کی عوام نے انہیں عوامی خدمت کا مینڈیٹ دیا تھا ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا 2025 کے جدید ترین دور میں ٹیکنالوجی موجود ہے، مگر پی ٹی آئی کی 12 سالہ دور اقتدار میں وہاں کا انفراسٹرکچر زبوں حالی کا شکار ہوا، زمینی علاقے سے چند سو فٹ کے فاصلے پر دریا کے اوپر جزیرہ نما پتھروں سے شہریوں کو ریسکیو نہیں کیا جا سکا، رسیاں باندھ کر اور مختلف پرزے جوڑ کر عارضی کشتیاں بنائی گئی اور کئی گھنٹے گزرنے کے بعد سیاحوں کو ریسکیو کرنے کی صرف ایک کوشش کی گئی ۔

    انہوں نے مزید کہا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر بانی پی ٹی آئی بھی حق نہ ہونے کے باوجود استعمال کرتے تھے، وزیرِاعلیٰ بھی اسی ہیلی کاپٹر میں پورے صوبے کا سفر کرتے ہیں تو ایسی کیا وجہ بنی کہ بیچارے سیاح بشمول خواتین اور بچے چیخ و پکار کرتے رہے، اپنی زندگیاں بچانے کے لیے دہائیاں دیتے رہے لیکن کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی کوئی ان کی مدد کو نہیں آیا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کے لیے بندوقیں اور غلیلیں لے لر کر آتے ہیں، یہ کوئی کارنامہ یا بہادری نہیں کہ آپ نے 4 یا 5 رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیں، کارنامہ تو تب ہوتا جب پی ٹی آئی کے 12 سالہ دوررِ حکومت میں ایک ایسا نظام ہوتا جہاں ریسکیو کا کوئی خاطرخواہ سسٹم موجود ہوتا ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کی موت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے نظام کی موت ہوئی ہے، پورے ملک میں میڈیا دکھاتا رہا کہ وہ فیملیز اپنی زندگیاں بچانے کے لیے پکارتے رہیں، اتنی بے حسی کا عالم ہے کہ 9 سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے اور وزیراعلیٰ کے پی کے کہتے ہیں خیمے دینا میرا کام نہیں ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسیلاب آیا، زندگیاں گئیں، خیبرپختونخوا حکومت کہاں تھی؟
    Next Article شمالی وزیرستان: خودکش حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک،3 شہری زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں پہاڑ پور اور اپر سوات کے ناموں سے دو نئے اضلاع کے قیام کی منظوری

    اکتوبر 2, 2025

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر حملہ، مظاہرین کی آڑ میں صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا

    اکتوبر 2, 2025

    پشاور: گڑھی قمر دین میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ، 4 پوليس اہلکار زخمی

    اکتوبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں پہاڑ پور اور اپر سوات کے ناموں سے دو نئے اضلاع کے قیام کی منظوری

    اکتوبر 2, 2025

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر حملہ، مظاہرین کی آڑ میں صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا

    اکتوبر 2, 2025

    پشاور: گڑھی قمر دین میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ، 4 پوليس اہلکار زخمی

    اکتوبر 2, 2025

    کھیل میں سیاست کو لانے پر اے بی ڈویلیئرز بھارت پر پھٹ پڑے

    اکتوبر 2, 2025

    سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    اکتوبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.