Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری
    • ربڑ کی جادوئی ٹوپی
    • کاٹلنگ: بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے جمال گڑھی میں گرینڈ جرگہ
    • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
    • پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو يہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 5خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
    • دو طبقات، دو کہانیاں: عام پاکستانی بمقابلہ اشرافیہ
    • باکو: وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اب امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ملک بنے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
    اہم خبریں

    اب امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ملک بنے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

    جنوری 20, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Now America will become a stronger country than before, Donald Trump
    امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا،امریکی صدر
    Share
    Facebook Twitter Email

    واشنگتن: دوسری بار صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران کہا ہے کہ آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے۔ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا ۔

     ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا، میری اولین ترجیح ایک ایسا ملک قائم کرنا ہے جو آزاد اور مضبوط ہو ۔

     انہوں نے کہا کہ سابق حکومتیں داخلی مسائل حل نہیں کرسکیں لیکن دنیا بھر میں مہنگی مہمات کرتی رہیں، میں امریکہ کو پھر سے عظیم بناؤں گا۔ میں اور میری انتظامیہ ملک کی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ 8 سال مجھے جن مشکلات کا سامنا رہا امریکی تاریخ میں کسی اور کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔ آج کا دن امریکی شہریوں کی آزادی کا دن ہے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سیاہ فام اور لاطینی امریکیوں کا شکریہ، میں نے اُن کے مسائل سُنے ہیں۔ آج مارٹن لوتھر کنگ ڈے ہے اور اس مناسبت سے میں ان کےلیے کام کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ آج تاریخی حکم ناموں پر دستخط کروں گا۔ ہم لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن اور جرائم پیشہ افراد کو اُن کے ملکوں کو واپس بھیجیں گے ۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ منظم جرائم کے گروہوں کو غیر ملکی دہشت گرد قرار دیں گے، ان دہشتگرد گروں کے خلاف امریکی فوج کو استعمال کریں گے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اپنی کابینہ کو ہدایت دوں گا کہ ہر صورت میں مہنگائی پر قابو پائے، میں امریکی عوام پر ٹیکسوں میں کمی کروں گا، امریکا ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا مینوفیکچرنگ ملک بنے گا، میں امریکا کے تجارتی نظام کو فوری ٹھیک کرنے میں لگ جاؤں گا ۔

    انکا کہنا تھا کہ امریکی عوام پر ٹیکسوں میں کمی کروں گا، میں تمام حکومتی سنسرشپ ختم کرنے کا فوری حکم دوں گا، امریکا میں آزاد اظہار رائے کی مکمل آزادی بحال کروں گا ۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی جنوبی سرحدوں پر نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کو خطرات اور دراندازیوں سے بچانا اولین ذمہ داری ہے ۔

    انکا کہنا تھا کہ امریکا کے دشمنوں کو شکست دیں گے، میں امن قائم کرنے والا بننا چاہتا ہوں، ہماری افواج اپنے اہم مقصد امریکا کی حفاظت پر ہی فوکس رکھے گی ۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم خلیچ میکسیکو کا نام بدل کر خلیج امریکا رکھ رہے رہیں، ہم پاناما کینال واپس لیں گے، ہم یہ پالیسی لائیں گے کہ آج سے امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی، مرد اور عورت ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    Next Article میڈیا کرکٹ لیگ 2025 کے فائنل میں خیبر نیٹ ورک کی ٹیم نے میدان مارلیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری

    جولائی 4, 2025

    کاٹلنگ: بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے جمال گڑھی میں گرینڈ جرگہ

    جولائی 4, 2025

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

    جولائی 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری

    جولائی 4, 2025

    ربڑ کی جادوئی ٹوپی

    جولائی 4, 2025

    کاٹلنگ: بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے جمال گڑھی میں گرینڈ جرگہ

    جولائی 4, 2025

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

    جولائی 4, 2025

    پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو يہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.