نوشہرہ میں رمضان سے پہلے مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے
رمضان سے پہلے ضلع نوشہرہ میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی۔ یک دم اشیائے خورد نوش کی قیمتیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا۔اعلامیہ کے مطابق حالیہ مہنگائی کے باعث گوشت،ٹماٹر،پیاز اور دیگر سبزیوں سمیت فروٹ کی خریداری عوام کے دسترس سے باہر ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس مہنگائی کی وجہ سے جہانگیرہ کی عوام دہائیاں دینے لگی ہے۔ضلع انتظامیہ اور حکومت کو شہریوں نے اڑے ہاتھوں لے لیا۔ضلع انتظامیہ سے رمضان سے پہلے مہنگائی کے مارے عوام نے روزانہ کی بنیاد پر رمضان میں چیک اینڈ بیلنس کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔