Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

نوشہرہ:عوام گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ سےپریشان

نوشہرہ میں عوام گیس و بجلی کی لوڈشیڈنگ سےپریشان ہے،اور حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں

نوشہرہ ضلع میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی بنا پر عوام مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، جس سےخواتین کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گھریلو صارفین بھی اس لوڈشیڈنگ سےپریشان ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے، جس کی بنا پر ناشتہ کئے بغیر بچے اسکول جانے کو مجبور ہیں اور کبھی کبھی تو اس بہانے سے سکول جانے سے بھی گریزاں کرتےہیں۔عوام نے کہا کہ گیس لوڈ شیڈنگ اکثر کھانے پینے کے اوقات میں ہوتی ہے۔

بجلی لوڈ شیڈنگ پر عوام نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ گیس لوڈ شیڈنگ کا عذاب کیا کم تھا جو اب بجلی لوڈ شیڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔ضلع نوشہری کے باسیوں نے کہا کہ ایک طرف بجلی لوڈ شیڈنگ اور گیس سے زندگی عذاب ہوگئی ہےدوسری طرف جبکہ مزید پریشانی بھاری بھر کم بل کو دیکھ کرہو جاتی ہے۔اس سلسلے میں حکام نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر مثبت اقدام اٹھائیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.