لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وہ (پی ٹی آئی) ریاست کے خلاف جہاد کرنے آ رہے ہیں۔ ان کے پاس پلان اے بی سی ہے تو ریاست کے پاس پوری اے بی سی ہے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو ہم وہی کریں گے دہشت گردوں کے خلاف کرتے ہیں ۔یہ لوگ سیاسی جلسوں پر بھی عوام کے کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں ۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ دہشت گرد ملزمان کو بچانے آجاتی ہے۔ میری عدالتوں سے گزارش ہے کہ قانون کو اتنا ہلکا نہ بنائیں۔ اب وقت آگیا ہے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولرائز ہونا چاہیے۔ایف آئی اے کی کیپسٹی بلڈنگ ہونا چاہیے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہررکن قومی اور صوبائی اسمبلی کو فساد برپا کرنے کے لیے 4،4 لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور اسلام آباد جو ریلی لے کے گئے اس پر 81 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ جو فنڈز کے پی میں عوامی فلاح و بہبود پرخرچ ہونے چاہیے ہیں وہ ان کے احتجاج پر لگ رہے ہیں۔ یہ کس کے بات کا پیسہ ہے۔ علیمہ خان تیاری کریں ہیروئن بننے کی کوشش نہ کریں ۔