کیپ ٹاون: دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل جنوبی افریقہ کے نام رہا، میزبان ٹیم نے 4 وکٹ پر 316 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط بنا لی، ریان ریکلٹن نے ناٹ آوٹ 176 رنز بنائے جبکہ ٹمبا باوومہ 106 رنز بناکر آوٹ ہوئے ۔
جنوبی افریقہ کے دیگر بیٹرز میں ایڈن مارکرم 17، ویان مولڈر 5 اور ٹرسٹن سٹبز بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے،پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ خرم شہزاد اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ وکٹ اپنے نام کی ۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باوومہ نے تاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکتوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔