Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی
    • جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی
    • اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی
    • جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی
    • وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات
    • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
    • دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
    • میرعلی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی، 6 افراد جھلس کر دم توڑ گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کر کے اتفاق رائے سے منظور کروائیں گے،مولانا فضل الرحمان
    اہم خبریں

    آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں پیش کر کے اتفاق رائے سے منظور کروائیں گے،مولانا فضل الرحمان

    اکتوبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Our reservations on the constitutional amendments are over, Maulana Fazlur Rehman
    ہم اسے پارلیمنٹ میں پیش کر کے اتفاق رائے سے منظور کروائیں گے۔امیر جے یو آئی
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں چیرمین  پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو  زرداری  سے  اہم  ملاقات  ملاقات  کے  بعد  کے مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے کو ہم نے مسترد کردیا تھا،جتنے حصوں پر ہم نے اعتراض کیا حکومت اُن تمام حصوں سے دستبردار ہونے پر آمادہ ہوئی تو اتفاق رائے ہوسکا۔

    مولانا  فضل  الرحمان  نے  کہا  کہ  اس وقت ہمارے درمیان کوئی بڑا متنازع نقطہ موجود نہیں ، اکثر اختلافی معاملات حل ہوچکے ہیں۔

    جمعیت علما اسلام کے امیر  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر پی ٹی آئی نے صبح تک کا وقت مانگا ہے اُس کے بعد ہم اسے پارلیمنٹ میں پیش کر کے اتفاق رائے سے منظور کروائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے مسلسل ایک ماہ سے زائد پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لیا اور مشاورت جاری رہی، حکومت کے ساتھ مذاکرات سے بھی انہیں آگاہ رکھا۔ آئینی ترمیمی بل کا مسودہ ہماری طرف سے مکمل ہوا، جس کے بعد آخری ڈرافٹ تیار کیا تو پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں موجود قیادت نے عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تاکہ اتفاق رائے پر اُن کی تائید حاصل ہوسکے۔

    جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت سے اب زیادہ شکوے نہیں ہیں۔ پارلیمنٹ کے اجلاسوں کا تعین ہوجائے گا تو پھر ہم اُس میں اتفاق رائے سے یہ بل پیش کریں گے اور اس معاملے پر پیشرفت سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

    اس  موقع  پر  گفتگو  کے  دوران  بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کی ٹیم نے ملکر جو کام کیے وہ آپ کے سامنے ہیں، آئینی اصلاحات کا جو معاہدہ ہے اُس کی تمام جماعتوں نے تائید کی ہے، مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کو صبح تک کا وقت دیا ہے، مجھے یقین ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مثبت انداز میں جواب دیں گی کیونکہ اُن کی تمام شکایات کو آئینی ترمیم سے دور کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مولانا انہیں قائل کرلیں گے، جیسے ہی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا اُس میں میری خواہش ہے کہ وہ بل جے یو آئی پیش کرے، حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں بل کی حمایت کریں، جیسے ہم نے اٹھارویں ترمیم کثرت رائے سے منظور کروائی ویسے ہی خواہش ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروائی جائے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمجھے جیل سے نکالنے کے لیے منصوبے پر عمل کیوں نہیں ہوا ؟ عمران خان پارٹی رہنماوں پر برس پڑے
    Next Article آئینی ترمیم کی منظوری دوسرے روز بھی نہ دی جا سکی،وفاقی کابینہ،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج پھر ہونگے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 23, 2025

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 23, 2025

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

    اکتوبر 23, 2025

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.