Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آٹھویں روز بھی پاک افغان سرحد بند

آٹھویں روز بھی پاک افغان سرحد بند رہی،جس کی وجہ سے اربوں کی اشیاء خراب اور ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

ذرائع کے مطابق ہزاروں کارگو گاڑیاں سرحد کے دونوں جانب پھنس گئی ہیں۔یاد رہے کہ پاسپورٹ ویزہ کی شرط کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئےوفاقی حکومت نے گزشتہ سال عائد کی تھی،آٹھ دن پہلے پالیسی پر عمل درآمد ہوا، جس کی بنا پر دوطرفہ تجارت متاثر ہوگئی تھی اوردونوں جانب سرحد کے ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔سرحد کے دونوں اطراف پھل اور سبزیوں سے بھری مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں، جن میں کروڑوں،اربوں روپے کی اشیا شامل ہیں جو کہ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.