پاک افغان سرحد طور خم 3 روز کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے دفاتر کی منتقلی کی وجہ سے پاک افغان سرحد طور خم کو 3 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے اورسارا سسٹم اس دوران نئے دفاتر میں منتقل کر دیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق دفاتر کی منتقلی کی وجہ سے امیگریشن کا عمل معطل رہے گا۔ پاک افغان سرحد طورخم 17 سے 19 مئی کو دونوں طرف سے پیدل آمدورفت کے لیے بھی بند رہے گا۔اس کے علاوہ ایف آَئی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ پاک افغان سرحد طور خم صرف مال بردار گاڑیوں، امپورٹ ایکسپورٹ کے لیے کھلا رہے گا۔