آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ ہر قسم کے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نارووال اور سیالکوٹ کے قریب پاک فوج کی تربیتی مشقیں جاری ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا دورہ کیا، سپہ سالار نے جوانوں کے ساتھ دن گزارا، سپہ سالار نے مشقوں کے تربیتی معیار اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے واضح پیغام دیا کہ پاک فوج ملکی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ قوم کی حمایت سے ہرساز ش ناکام بنا دیں گے۔ ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں آرمر، انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس سمیت مختلف دستے شریک ہیں۔ مشق میں جدید جنگی حکمت عملیوں کا مظاہرہ کیا گیا جن میں مربوط فائر اور حرکت، الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتوں کا استعمال اور دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکام بنانے کے طریقے شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ معلوماتی آپریشنز کے ذریعے پروپیگنڈا کا مؤثر توڑ بھی کیا گیا۔